Vinkmag ad

دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار

دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار- شفا نیوز

دماغ کو انسانی جسم کا بگ باس کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ تمام جسمانی افعال کو کنٹرول کرتا ہے۔ اسی لیے اس کی ساخت حیران کن حد تک پیچیدہ ہے۔ اس کا پوری طرح سے احاطہ کرنا بھی مشکل ہے۔ اب سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار کر لیا ہے۔ اس میں دماغ کے اندر نیورانز اور کنکشنز کو بہت واضح کر کے دکھایا گیا ہے۔ اس کے لیے وائرنگ ڈائیگرام کو فلائی وائر کنسورشیم نے تخلیق کیا ہے۔

سائنسدانوں نے ایک عکس میں پھلوں پر بیٹھنے والی ایک مکھی کے دماغ کا جائزہ لیا۔ اس میں موجود 139,255 نیورونز میں سے ہر ایک اور ان کے درمیان 50 ملین کنکشنز کو بھی دکھایا گیا۔ انسانی دماغ میں مکھی کے مقابلے میں تقریباً 10 لاکھ گنا زیادہ نیورانز  ہوتے ہیں۔

دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار ہونا بہت بڑی پیش رفت ہے۔ یہ ہمیں دماغ کو سمجھنے کے اور زیادہ قریب لے جائے گی۔ یونیورسٹی آف کیمبرج سے تعلق رکھنے والے پروجیکٹ ڈاکٹر گریگوری جیفریز کے مطابق یہ ہر اس چیز کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے جس میں ہمیں دلچسپی ہے۔ اس میں وہ تمام امور شامل ہیں جو ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ایم بی بی ایس کے نصاب میں تبدیلیوں کا عمل شروع

Read Next

ناک پر چوٹ

Leave a Reply

Most Popular