Vinkmag ad

30 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل بروز اتوار ہو گا

30 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل بروز اتوار ہو گا- شفا نیوز

میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے امتحان کا انتظار بالاۤخر ختم ہوا۔ ملک کے 30 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان کل بروز اتوار ہو گا۔ ان شہروں کے علاوہ دو بین الاقوامی مراکز میں بھی امتحان منعقد ہوگا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اس میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

صدر پی ایم ڈی کے مطابق امتحانی عمل کے دوران ان ایریاز میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ مراکز کی نگرانی کے لیے سرویلنس ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے متنبہہ کیا کہ امیدوار غیر اخلاقی رویے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چیٹنگ پر سزا دی جائے گی۔ اس کے لیے تفتیشی ٹیموں اور مانیٹرنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ایم ڈی کیٹ 2024 کے لیے 167,744 طلبہ کا اندراج کیا گیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی زیر نگرانی ایم ڈی کیٹ کا امتحان  33 مراکز میں ہو گا۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 26 مراکز کا انتظام کیا ہے۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے 13 جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی نے 6 مراکز قائم کیے ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

18 ہزار والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

Read Next

اپھارہ

Leave a Reply

Most Popular