Vinkmag ad

پاکستانی بچیوں کے جڑے سر علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن

پاکستانی بچیوں کے جڑے سر علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن- شفا نیوز

ترکیہ میں پاکستانی بچیوں کے جڑے سر علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ 14 گھنٹے کے کامیاب آپریشن سے انہیں ایک دوسرے سے الگ کر دیا گیا۔ سرجری انقرہ کے بِلکینٹ سٹی ہسپتال میں دو مرحلوں میں ہوئی۔ آپریشن کے بعد انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ میرہا اور منال چند روز بعد اپنی پہلی سالگرہ منائیں گی۔

جڑواں بچیاں 2023 میں پیدا ہوئیں تو ان کے سر جڑے ہوئے تھے۔ والدین کی طرف سے مدد کی اپیل کی گئی۔ اس پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے انہیں وہاں لانے کے احکامات جاری کیے۔ یوں پاکستانی بچیوں کے جڑے سر علیحدہ کرنے کی صورت نکل آئی۔

بچیوں کے والد ریحان علی بہت خوش ہیں۔ ان کے بقول اب ان کی بیٹیاں صحت مند انسان کی طرح اپنی پہلی سالگرہ منا سکیں گی۔ انہوں نے صدر ترکیہ کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارتِ صحت، بِلکینٹ سٹی ہسپتال اور تمام ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر ترکیہ سے ملنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ بچیوں کی ماں نازیہ پروین نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، اس لیے کہ میری بیٹیاں اب صحت مند اور خطرے سے باہر ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

روزانہ ایک سیب رکھے ڈاکٹر کو دور: حقیقت کیا ہے؟

Read Next

کراچی میں روزانہ 40 سے 45 افراد کو ہارٹ اٹیک

Leave a Reply

Most Popular