Vinkmag ad

سانپوں کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ 8 ہزار اموات

سانپوں کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ 8 ہزاراموات- شفانیوز

ڈبلیو ایچ او نے سانپوں کے کاٹے کو صحت کا عالمی مسئلہ قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق دنیا میں ہر سال 54 لاکھ انسانوں کو سانپ کاٹتے ہیں۔ ان کی وجہ سے شرح اموات ایک لاکھ 38 ہزار افراد سالانہ ہے۔ ایسی کل اموات میں سے تقریباً 70 فیصد جنوبی ایشیا میں ہوتی ہیں۔ صرف پاکستان میں ہر سال 40 ہزار لوگ ان کا نشانہ بنتے ہیں۔ سانپوں کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال 8200 افراد فوت ہو جاتے ہیں۔

آج 19 ستمبر دنیا بھر میں سانپوں کے کاٹے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ان کے زہر اور ان کے کاٹے پر احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں زیادہ اموات سندھ میں ہوتی ہیں۔ صحرائے تھر میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ ایسے واقعات گرمیوں اور برسات میں زیادہ ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک میں سانپوں کی تقریباً 72 اقسام پائی جاتی ہیں۔ سانپوں کی وجہ سے پاکستان میں اموات 40 زہریلی اقسام سے ہوتی ہیں۔ ان میں سے چار سب سے زیادہ زہریلی سمجھی جاتی ہیں۔ انہیں ’بگ فور‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں کامن کریٹ، سا سکیلڈ وائپر، رسلز وائپر اور انڈین کوبرا شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

نیا ٹیل اور شفا انٹرنیشنل نگہداشت صحت میں شراکت دار

Read Next

روزانہ ایک سیب رکھے ڈاکٹر کو دور: حقیقت کیا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular