Vinkmag ad

نیا ٹیل اور شفا انٹرنیشنل نگہداشت صحت میں شراکت دار

نیا ٹیل اور شفا انٹرنیشنل- شفا نیوز

مریضوں کی صحت میں بہتری کے لیے نگہداشت صحت اور ٹیکنالوجی کا امتزاج بہت ضروری ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کےلیے نیا ٹیل اور شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت نیا ٹیل ہسپتال کو مقامی طور پرہوسٹ کردہ کلاؤڈ سلوشنز اور سافٹ ویئر سروسز فراہم کرے گا۔ یہ خدمات ہسپتال کی تکنیکی ضروریات کے مطابق ہوں گی۔ اس سے ڈیٹا سیکیورٹی اور سکیل ایبلٹی میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر شفا انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے کہا کہ ہم بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیا ٹیل کے ساتھ تعاون ہسپتال کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مریض اور عملہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں۔ اس سے نیا ٹیل کے ملازمین بھی ہماری آؤٹ پیشنٹ اور ان پیشنٹ خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ اس طرح وہ اپنی ٹیکنالوجی کے نگہداشت صحت پر اثرات کا خود مشاہدہ اور تجربہ کر سکیں گے۔

نیا ٹیل کے سی ای او وہاج سراج نے کہا کہ ہم خدمت اور معیار پر یقین رکھتے ہیں۔ نیا ٹیل اور شفا انٹرنیشنل میں شراکت داری مریضوں کو صحت مند بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

چہرے پر سوجن

Read Next

سانپوں کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ 8 ہزار اموات

Leave a Reply

Most Popular