Vinkmag ad

اعضاء عطیہ کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو

اعضاء عطیہ کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو- شفا نیوز

انسانی زندگی کے لیے ناگزیر اعضاء اگر ناکارہ ہو جائیں تو ان کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسا کرنا اعضاء کے عطیے کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لیے اعضاء عطیہ کرنے کے رجحان کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک قومی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس میں دیگر اقدامات کے علاوہ اعضاء عطیہ کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو پرنٹ کرنا بھی شامل ہے۔

عالمی یوم شناخت کے موقع پر وزیر اعظم نے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ اس میں انہوں نے کہا کہ اعضاء کا عطیہ سب سے بڑا صدقہ ہے۔ یہ ایسا عمل ہے جو ضرورت مندوں کو زندگی کا ایک نیا موقع فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس عمل میں شرکت کر کے زندگی بچانے والی کمیونٹی کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو کا مقصد انہیں خراج تحسین کرنا ہے۔ 16 ستمبر کو منائے جانے والے عالمی دن  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شناخت محض پہچان کا معاملہ نہیں۔ یہ اس نیک عمل میں پوری طرح سے شامل ہونے، کمیونٹی کی نمائندگی کرنے اور ضروری خدمات تک رسائی میں سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

غذا بزرگوں کی ذہنی صحت کو کیسے متاثر کرتی ہے؟  

Read Next

فلیٹ فیٹ: ہموار پاؤں کی وجوہات اور علاج

Leave a Reply

Most Popular