Vinkmag ad

فلیٹ فیٹ: ہموار پاؤں کی وجوہات اور علاج

فلیٹ فیٹ: ہموار پاؤں-شفانیوز

ننھے بچوں کے تلوے بالکل سیدھے نظر آتے ہیں۔ اس کے برعکس ہم اپنے پیروں پر نظر ڈالیں تو ان کے درمیان میں خم نظر آتا ہے۔ بچوں کے پاؤں اضافی چربی یا خم کے نا مکمل ہونے کی وجہ سے سیدھے نظر آتے ہیں۔ بالعموم 3 سے 10 سال کی عمر میں پاؤں کا خم واضح ہو جاتا ہے تاہم کچھ صورتوں میں یہ ظاہر ہی نہیں ہوتا۔ اسے ہموار پاؤں یا فلیٹ فیٹ (flat feet) کہتے ہیں۔

زیادہ تر صورتوں میں یہ کیفیت پریشانی کا سبب نہیں بنتی۔ تاہم اگر پاؤں میں درد ہو، جوڑ مڑ رہے ہوں یا سوجن ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

وجوہات

ہموار پاؤں کی وجوہات مختلف افراد میں مختلف ہو سکتی ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

٭ عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیوں کے گھس جانے کی وجہ سے خم ختم ہو جانا

٭ چوٹ لگنا

مسئلے کی  علامات

٭ زیادہ دیر پیدل چلنے سے ٹانگوں میں درد ہونا

٭ ٹخنوں کے اندرونی حصے پر درد، سوجن یا ورم ہونا

٭ ایڑی میں تکلیف

٭ کمر میں درد

٭ آرتھرائٹس

علاج

٭ ہموار پاؤں میں لچک ہو اور درد نہ ہو تو ان کے علاج کی خاص ضرورت نہیں ہوتی۔

٭ پاؤں میں درد ہو تو آرتھوپیڈک سرجن سے رابطہ کریں۔ وہ اسے دیکھ کر مناسب علاج تجویز کرے گا۔

٭ ڈاکٹر درد کم کرنے والی ادویات تجویز کر سکتے ہیں۔

٭ کچھ صورتوں میں ایسے پاؤں کی سرجری کی جاتی ہے۔

٭ مریض ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق میڈیئل آرچ سپورٹ (medial arch support) استعمال کریں۔ یہ جیل کے بنے ہوئے پتاوے ہوتے ہیں جنہیں جوتوں کے اندر رکھا جاتا ہے۔ اس سے مریض با آسانی چل پھر سکتا ہے۔

٭ وہ افراد جن کے ہموار پاؤں مرضیاتی (pathological) ہوتے ہیں، ان کے لیے ان کے ناپ کے مطابق جوتے تیار کیے جاتے ہیں۔ ایسے مریض عام جوتے پہنیں تو ان کے پاؤں کی جلد زخمی ہو سکتی ہے۔ یہ صرف ڈاکٹر کی ہدایات پر ہی تیار کروائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اعضاء عطیہ کرنے والوں کے قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو

Read Next

Malnutrition | Causes, symptoms & prevention | Obesity & malnutrition

Leave a Reply

Most Popular