سائنسدانوں نے کینسر کے علاج کے لیے ایک نئی ویکسین تیار کی ہے۔ ویکسین ٹیومر کی نشوونما اور ایڈوانس مرحلے کا کینسر بھی روک سکتی ہے۔ انجیکشن کو mRNA-4359 کا نام دیا گیا ہے جسے موڈرنا نے تیار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ ایڈوانسڈ میلانوما، ٹھوس رسولیوں والے کینسر یا پھیپھڑوں کے کینسر میں استعمال ہو گی۔
ویکسین بنیادی طور پر کینسر زدہ خلیوں سے لڑنے کےلیے تیار کی گئی ہے۔ تاہم یہ مدافعتی نظام کو بھی متحرک کر سکتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ ان لوگوں کے لیے اہم قدم ہے جنہیں ایڈوانس مرحلے کا کینسر ہے۔ اس کی تیاری میں ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ کووڈ 19 کی تیاری میں بھی اسی کو استعمال کیا گیا تھا۔
انسانوں میں اس کے نتائج کا جائزہ لینے کےلیے 19 کا مریضوں کا انتخاب کیا گیا۔ ان میں ایڈوانس مراحل کے ٹھوس ٹیومر موجود تھے۔ انہیں ایک سے نو خوراکیں دی گئیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 16 میں سے 8 مریضوں میں نیا ٹیومر ظاہر نہیں ہوا۔ مریضوں پر اس کے شدید ضمنی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔ ان نتائج کو جلد یورپین سوسائٹی آف میڈیکل اونکالوجی کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔