Vinkmag ad

پنجاب میں 16 ستمبر سے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز

ہمت کارڈ کی تقسیم۔ شفا نیوز

سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال ڈپارٹمنٹ نے ہمت کارڈ سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کی تقسیم کا آغاز 16 ستمبر سے ہو گا۔ ڈپارٹمنٹ  کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب یہ کارڈ خود تقسیم کریں گی۔ لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں ہمت کارڈ کی تقسیم 40،000 افراد میں ہوگی۔ پہلے دن لاہور کے 15،000 افراد کو کارڈ دیے جائیں گے۔ خصوصی افراد کو ہر سہ ماہی میں 10،500 روپے کی رقم دی جائے گی۔ مستحق خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ہمت کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز جون میں کیا گیا تھا۔ بینک آف پنجاب صوبے میں 65،000 افرار کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا۔ اس کارڈ کو ہمت کارڈ کا نام دیا گیا ہے۔ مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لیے ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دن میں آدھے گھنٹے کی نیند، دماغ پر حیرت انگیز اثرات

Read Next

چھلکے والی جلد کا علاج

Leave a Reply

Most Popular