Vinkmag ad

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کی اجازت

ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کومتعدد شعبوں میں پی ایچ ڈی شروع کی اجازت۔ شفا نیوز

ایچ ای سی نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کو ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس شعبے میں این او سی  پاکستان کی چند ہی یونیورسٹیوں کے پاس ہے۔ پی ایچ ڈی پروگرام موسم خزاں 2024 میں شروع ہو گا۔ اس سے تعلیمی اداروں میں صحت اور تعلیم جسمانی میں پروفیشنلز کی ضرورت پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

پروفیسر شہزاد علی خان ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد (ایچ ایس اے) کے وائس چانسلر ہیں۔ وہ اس نئے پروگرام کے بارے میں بہت پرامید ہیں۔ ان کے مطابق اس شعبے میں اعلی درجے کی قابلیت کی ڈیمانڈ زیادہ نہیں رہی۔ تاہم یہ بہت اہم مضمون ہے اور اس کی طلب بڑھے گی۔ ان کے مطابق تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کا شعبہ ہونا چاہیے۔ اس کی سربراہی مثالی طور پر اس شعبے میں پی ایچ ڈی ہولڈر کے پاس ہونی چاہیے۔ امید ہے کہ ایسا ہو گا جس سے ہمارے گریجویٹس کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

ان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو جدید علم اور مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ نصاب میں صحت کی تعلیم، کھیلوں کی نفسیات، کوچنگ اور جسمانی فٹنس کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا جائے گا۔ جسمانی سرگرمیاں اور ورزش صحت مند طرز زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ اس پروگرام سے صحت کی تعلیم میں ایک جامع نقطہ نظر کو فروغ ملے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

دماغ کے کینسر کا موبائل فون کے استعمال سے تعلق نہیں، ڈبلیو ایچ او

Read Next

The many faces of depression

Leave a Reply

Most Popular