Vinkmag ad

تمباکو نوشی کیسے چھوڑیں، ڈبلیو ایچ او کی نئی گائیڈ لائنز جاری

سگریٹ کیسے چھوڑیں، ڈبلیو ایچ او کی نئی گائیڈ لائنز- شفا نیوز

دنیا کے تقریباً 1.25 ارب افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔ ان میں سے 750 ملین اس سے چھٹکارا چاہتے ہیں، تاہم ان کی بڑی تعداد اس میں ناکام رہتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے اس پر پہلی دفعہ جامع گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔ ان میں ایسے افراد کو راہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ وہ تمباکو نوشی کیسے چھوڑیں۔

ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز کے زیادہ مخاطب نگہداشت صحت فراہم کرنے والے ہیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رویوں کی تبدیلی سے متعلق سپورٹ، ڈیجیٹل معاونت اور ادویات سے علاج کے امتزاج سے مدد لیں۔ اس سے سگریٹ، حقہ، سگار اور دھوئیں کے بغیر تمباکو سمیت مختلف شکلوں میں تمباکو نوشی کرنے والے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس عمل میں دواؤں اور رویوں میں تبدیلی، دونوں اہم ہیں۔ علاج میں ویرینیک لائن، نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپی، بیوپروپین، اور سائٹسائن سے مدد لی جا سکتی ہے۔ ۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی کرنے والوں کی 60 فیصد تعداد اسے چھوڑنا چاہتی ہے۔ تاہم مشکل یہ ہے کہ وہ تمباکو نوشی کیسے چھوڑیں، اس لیے کہ ان کی 70 فیصد تعداد ان سہولیات تک رسائی نہیں رکھتی۔ اس لیے حکومتوں کو چاہیے کہ وہ یہ علاج مفت یا انتہائی کم لاگت پر فراہم کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ڈبے کا دودھ 80 فیصد ماؤں کو طبی عملہ تجویز کرتا ہے

Read Next

پٹھوں کی کمزوری

Leave a Reply

Most Popular