Vinkmag ad

کورونا کی دو نئی اپ ڈیٹ شدہ ویکسینز کی منظوری

کورونا کی دو نئی اپ ڈیٹ شدہ ویکسینز کی منظوری- شفا نیوز

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (امریکہ) نے کورونا کی دو نئی اپ ڈیٹ شدہ ویکسینز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسینز فائزر اور موڈرنا کی تیار کردہ ہیں۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا تھا کہ کووڈ۔ 19 دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے۔ ہر جگہ بڑی تعداد میں لوگ اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اس کے پھیلاؤ میں جلد کمی آتی دکھائی نہیں دیتی۔ ادارے نے یہ بھی بتایا تھا کہ وائرس کی مزید خطرناک اقسام بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

فائزر اور موڈرنا کی نئی ویکسینز کووڈ کی نئی قسم کے پی 2 کو ٹارگٹ کرتی ہیں۔ یہ وائرس اومی کرون سب ویرینٹ جے این 1 کی نسل ہے۔ یہ سال کے شروع میں امریکہ میں پھیلنا شروع ہوا تھا۔ مئی میں یہ کووڈ کی سب سے زیادہ پھیلنے والی قسم تھی۔

فائزر اور موڈرنا کا کہنا ہے کہ نئی اپ ڈیٹ شدہ ویکسینز سب ویرینٹس کے پی 3 اور ایل بی 1 کے خلاف بھی مؤثر ہیں۔

جون میں سی ڈی سی نے تجویز دی تھی کہ چھ ماہ سے زائد عمر کے تمام لوگ اپ ڈیٹ شدہ کووڈ اور فلو ویکسین لگوائیں۔ نئی ویکسینز خاص طور پر 12 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے منظور کی گئی ہیں۔ تاہم ہنگامی صورتوں میں یہ 6 ماہ سے 11 سال کے بچوں کو بھی دی جا سکتی ہیں۔

فائزر فوراً اپنی نئی ویکسین کی ترسیل جلد شروع کر دے گا۔ توقع ہے کہ یہ امریکہ بھر میں آنے والے دنوں میں دستیاب ہو گی۔ موڈرنا بھی اپنے ویکسین کی اسی عرصے میں دستیابی کی توقع کر رہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

پٹھوں کا کھچاؤ

Read Next

ڈینگی بخار کے کیسز میں 135 فیصد اضافہ

Leave a Reply

Most Popular