نوجوان سوشل میڈیا سٹار 14 سالہ ٹک ٹاکر معاذ جانی انتقال کر گئے۔ وہ پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ انہیں ٹرانسپلانٹ کی فوری ضرورت تھی جس کی سہولت بھارت میں ہی دستیاب تھی۔ انہیں ویزہ مل گیا اور اگلے دو دنوں میں انہوں نے روانہ ہو جانا تھا۔ تاہم ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔ ان کی وفات سے علاقے کی فضاء سوگوار ہو گئی۔
14 سالہ ٹک ٹاکر معاذ جانی کا تعلق بٹ گرام کے گاؤں اجمیرہ سے تھا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت سے مالی معاونت کی اپیل کی تھی۔ وزیراعلیٰ خود ان کے پاس گئے اور حکومتی خرچ پر ان کے علاج کی حامی بھری تھی۔ تاہم زندگی نے انہیں مہلت نہ دی۔
معاذ جانی کی نماز جنازہ ان کے گاؤں میں ادا کر دی گئی۔ آخری رسومات میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Tags: معاز جانی