Vinkmag ad

25 دن کی بچی کے پیٹ میں بچہ

25 دن کی بچی کے پیٹ میں سے بچہ برآمد- شفا نیوز

فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ 25 دن کی بچی کے پیٹ میں سے بچہ برآمد ہوا ہے۔

بچی کے والد امانت علی کا تعلق فیصل آباد کے چک نمبر 94 سے ہے۔ وہ اسے پیٹ میں شدید تکلیف کے سبب ہسپتال لائے تھے۔ نومولود کا پیٹ مسلسل پھول رہا تھا۔ طبی معائنے اور ٹیسٹ کرانے پر پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے۔ ہسپتال کے ڈاکٹر صداقت کے مطابق کامیاب آپریشن کے ذریعے بچی کے پیٹ میں سے بچہ نکال لیا گیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

طبی اصطلاح میں اس کیفیت کو فیٹس اِن فیٹو یا وینشنگ ٹوئن سنڈروم کہا جاتا ہے۔ رحم مادر میں جڑواں بچوں کے فیٹس یعنی جنین بنتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی ایک نامکمل رہ جائے تو وہ ازخود ضائع ہو کر جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔ انتہائی کم صورتوں میں وہ ضائع ہونے کے بجائے تندرست بچے میں پیوست ہو جاتا ہے۔ اگر وہ اس کے پیٹ میں رہ جائے تو ایک حد تک پروان بھی چڑھتا رہتا ہے۔

وینشنگ ٹوئن سنڈروم بہت ہی کم پایا جانے والا مرض ہے۔ اس طرح کا کیس پانچ لاکھ میں سے ایک میں سامنے آتا ہے۔ دنیا میں اب تک اس نوعیت کے تقریباً 200 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ میڈیکل سائنس میں ایسا پہلا کیس 1945 میں رپورٹ ہوا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ناک کے غدود

Read Next

Infertility in women | Causes & treatment | Banjh pan ka ilaj | Shifa News

Leave a Reply

Most Popular