Vinkmag ad

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس- شفا نیوز

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چند روز قبل خبردار کیا تھا کہ ایم پاکس عالمی وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ یہ مرض ایک بار پھر پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ مریض 3 اگست کو سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔ حکام کے مطابق اس سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ مریض کا تعلق دیر سے ہے اور وہ مردان میں رہائش پذیر ہے۔

واضح رہے کہ یہ رواں سال پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان میں اس کے 11 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

مرض کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، سوجن، کمر درد اور پٹھوں میں درد شامل ہیں۔ اس کا آغاز بخار سے ہوتا ہے۔ جب بخار ٹوٹتا ہے تو جسم پر دانے نمودار ہوتے ہیں۔ بالعموم یہ چہرے سے شروع ہو کر دیگر حصوں تک پھیلتے ہیں۔ ان میں ہتھیلیاں اور تلوے نمایاں ہیں۔ دانے کھجلی والے یا تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ خارش زحموں کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ انفیکشن بالعموم 14 سے 21 دن تک رہتا ہے۔ کبھی کبھی یہ جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔

عالمی سطح پر زیادہ تر کیسز ان مردوں میں پائے گئے ہیں جو مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔ وہ لوگ بھی خطرے کی زد میں ہیں جو زیادہ افراد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے ہیں۔ متاثرہ فرد کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے والے بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس میں ہیلتھ ورکرز اور اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بنگلہ دیشی خاتون جس کا دل، جگر اور معدہ اپنی جگہ پر نہ تھے

Read Next

ناک کے غدود

Leave a Reply

Most Popular