لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور میں پہلے ہیلتھ سٹی اور ایجوکیشن سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
اس کا اعلان ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں 350 کنال پر پھیلے ایجوکیشن سٹی اور 200 کنال پر پھیلے ہیلتھ سٹی کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں لاہور میں پہلے ہیلتھ سٹی منصوبے کے علاوہ مختلف ترقیاتی کاموں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔