حکومت پاکستان 30 جولائی تک وزارت صحت سمیت 5 وزارتیں ختم کر رہی ہے۔ ان وزارتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعت و پیداوار، صحت، امور کشمیر اور ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت شامل ہیں۔
ان وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل پر غور جاری ہے۔ اس کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث ہیں۔ ان میں گولڈن ہینڈ شیک، دوسری وزارتوں میں منتقلی اور انہیں سرپلس پول میں شامل کرنا شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مجوزہ پیکجز پر آئی ایم ایف سے بھی بات کی جائے گی۔
30 جولائی تک وزارت صحت ختم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
Tags: 5 وفاقی وزارتیں ختم وزارت صحت