Vinkmag ad

موسم برسات میں جلد کی دیکھ بھال

موسم برسات میں جلد کی دیکھ بھال-شفانیوز

انسانی جلد نہایت ہی حساس شے ہے جو بیرونی خصوصاً موسمی اثرات کو فوراً قبول کرتی ہے۔ اس پر گرمی دانے عموماً تب نکلتے ہیں جب موسم گرما میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے۔ حبس کے مہینوں میں مضر صحت بیکٹریا کی نشوونما بھی بڑھ جاتی ہے۔ دوسری طرف برسات کے موسم میں پسینہ بھی زیادہ آتا ہے۔ یہ دونوں عوامل گرمی دانوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ برسات میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے نیچے دی گئی ٹپس پر عمل کریں۔

سکین کیئر ٹپس

برسات میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے کچھ ٹپس یہ ہیں:

٭ گرمی دانوں سے بچنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو گرمی سے بچیں۔ دھوپ میں بھی کم سے کم جائیں۔

٭ بچوں کو دانے نکلے ہوں تو انہیں روزانہ نہلائیں۔ بغلوں، رانوں اور کانوں کے عقبی حصوں کو بالخصوص اچھی طرح خشک کریں۔

٭ نہلاتے ہوئے خیال رکھیں کہ بچوں کے کان یا منہ میں گندا پانی نہ جائے۔ اس موسم میں بہت جلد انفیکشن ہو جاتا ہے۔

٭ خود بھی ایسے کپڑے پہنیں اور بچوں کو بھی پہنائیں جو پسینہ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

٭ دن میں کم از کم ایک بار کپڑے ضرور تبدیل کریں۔ پسینے میں نمکیات شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ساتھ لگنے پر جلد کو خراب کر سکتے ہیں۔

٭ برسات میں نائیلون اور مصنوعی دھاگوں سے تیار شدہ کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں۔

٭ گرمی دانوں پرخارش نہ کریں ورنہ ان پر زخم بن جائیں گے۔ اس موسم میں زخموں کے خراب ہونے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔

٭ برسات کے موسم میں اکثر بچے گندے پانی میں نہاتے ہیں جس کی وجہ سے جلد کے امراض بڑھ جاتے ہیں۔ انہیں صاف پانی سے نہلا کر جسم پر سرسوں کے تیل سے ہلکی سی مالش ضرور کریں۔ اس میں گندھک موجود ہوتی ہے جو جلدی امراض کے لیے مؤثر ہے۔

٭ ماہر امراض جلد کے مشورے سے برسات میں یا اس سے قبل زنک کا کوئی سپلیمنٹ استعمال کریں۔ یہ جلدی مسائل سے بچاؤ میں مفید ثابت ہوگا۔

٭ نیم ایک بہترین اینٹی سیپٹک ہے۔ برسات کے موسم میں نیم کے پتوں کو جوش دے کر پانی کو ٹھنڈا کر کے نہائیں۔ یہ خارش، پھنسیوں اور گرمی دانوں میں مفید ہے۔

٭ نیم کے پتوں کو سائے میں خشک کرکے پاؤڈر بنا کر رکھ لیں۔ یہ پاؤڈر دانوں پر چھڑکنے سے خارش سے نجات ملتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

The psychology of dreams

Read Next

بارش کے موسم میں بیماریوں سے کیسے بچیں؟

Leave a Reply

Most Popular