Vinkmag ad

بریسٹ کینسر: بروقت تشخیص سے 98 فیصد مریضوں کی جان بچ سکتی ہے

بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کے 98 فیصد مریضوں کی جان بچ سکتی ہے- شفانیوز

تازہ ترین: کینسر ایک خطرناک بیماری ہے۔ تاہم ماہرین صحت کے مطابق بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے 98 فیصد مریضوں کی جان بچ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔

تقریب سے شفا انٹرنیشنل سپتال کی ڈاکٹر سعیدہ یاسمین اور پمز کے شعبہ ریڈیالوجی کی سربراہ ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں  نے 40 سال سے زائد عمر کی خواتین کو ماہانہ ازخود معائنے، سالانہ معائنہ اور جلد سکریننگ کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بروقت علاج میں سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کو بھی اجاگر کیا۔ ان کے مطابق خواتین کی حساسیت، بدنامی کا خوف، اور مرد ڈاکٹروں سے جھجک علاج کروانے میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے 98 فیصد صورتوں میں مریض کی جان بچ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایشیائی ممالک میں چھاتی کے سرطان کی سب سے زیادہ شرح کا حامل ہے۔ یہاں ہر نو میں سے ایک خاتون اس کے خطرے کی زد میں ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کھڑے ہو کر کام کرنا صحت کے لیے فائدہ مند نہیں

Read Next

لاہور میں فضائی آلود گی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Leave a Reply

Most Popular