Vinkmag ad

پاکستان میں 88 پولیو ورکرز کی شہادتیں ہوئیں، حکام

ملک بھر میں ویکسی نیشن کی کوریج بہت کمزور ہے۔ پاکستان میں 88 پولیو ورکرز کی شہادتیں بھی ہوئی ہیں۔ ہم دنیا کا واحد ملک ہیں جس میں اتنی بڑی تعداد میں ویکسی نیشن ورکرز کی شہادتیں ہوئی ہیں۔ صحت سے متعلق حکام نے یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتائی۔ کمیٹی کا اجلاس عامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پاکستان میں 88 پولیو ورکرز کی شہادتیں ایک المیہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں اب بھی بہت چیلجنز ہیں۔ پوری دنیا پولیو فری ہوگئی لیکن پاکستان اور افغانستان ابھی تک اسے بھگت رہے ہیں۔ ان کے مطابق این آئی ایچ عالمی معیار کا ادارہ ہے۔ پولیو کیسز کی تلاش، تشخیص اور لیب سہولیات کی فراہمی میں وہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ۔

سربراہ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینیٹر انوارالحق نے بتایا کہ ہم 2021 اور 2022 کے دوران 14 ماہ تک پولیو فری رہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔ رواں سال 59 کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 19 کیسز معمولی معذوری جبکہ 10 بہت زیادہ معذوری کے شکار تھے۔ ان کے مطابق آئندہ سال جنوری تک پولیو وائرس کا پھیلاو کم ہو جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

ہیلتھ کوریج میں اسلام آباد پہلے، پنجاب دوسرے نمبر پر

Read Next

ایکٹینک کیراٹوسز: ایک جلدی بیماری

Leave a Reply

Most Popular