Vinkmag ad

فیٹی لیور کی 8 اہم علامات ہرگز نظرانداز نہ کریں، ماہرین

Man placing his hand on belly, showing signs of fatty liver and highlighting liver health awareness.

ماہرین صحت کےمطابق فیٹی لیور کی بیماری عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن رہی ہے۔ اس لیے اس کی ابتدائی علامات پر فوری توجہ ضروری ہے۔

ڈاکٹر سوربھ سیٹھی امریکہ کے فریمونٹ، کیلیفورنیا میں پریکٹس کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وزن میں غیر متوقع اضافہ، مسلسل تھکن، پیٹ میں درد یا سوجن اور بلڈ شوگر میں اضافہ اس کی اہم علامات ہیں۔ گہرے رنگ کا پیشاب یا ہلکا، نرم اور پیلا پاخانہ بھی جگر کی خرابی کی ممکنہ علامت ہو سکتا ہے۔ جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا، کولیسٹرول کی زیادتی، آسانی سے نیل پڑنا یا معمولی زخموں سے زیادہ خون آنا بھی خطرے کی نشانیاں ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ان علامات کا ظاہر ہونا لازمی طور پر فیٹی لیور کی نشاندہی نہیں۔ کوئی اور مرض بھی ان کی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ لہٰذا حتمی تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع لازمی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج بیماری کی شدت کم اور جگر کی  خرابی کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Dialysis explained: What it is, when it’s needed

Read Next

Role of ferritin in diagnosing anemia

Leave a Reply

Most Popular