اسلام آباد میں چھٹی انٹرنیشنل لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس جاری ہے۔ تین روزہ کانفرنس غیر متعدی امراض کی روک تھام اور صحت مند طرز زندگی پر مرکوز ہے۔ اس کا اہتمام رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف سٹائل میڈیسن کے تعاون سے کیا۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں غذائیت، ورزش، ذہنی سکون اور سماجی بہبود پر متعدد نشستیں منعقد ہوئیں۔ مقررین نے کہا کہ صحت مند معاشرے کا قیام صرف علاج سے ممکن ہیں۔ اس کے لیے صحت مند طرز زندگی کو بنیاد بنانا ضروری ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس میں طرز زندگی پر مبنی میڈیسن کو نیشنل ہیلتھ پالیسی اور نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
Tags: لائف سٹائل میڈیسن