Vinkmag ad

تین سالہ بچی سے پانچ کلو وزنی رسولی ہٹانے کا کامیاب آپریشن

تین سالہ بچی سے پانچ کلووزنی رسولی ہٹانے کا کامیاب آپریشن- شفا نیوز

تازہ ترین: کوئٹہ کے چلڈرن ہسپتال میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کی تین سالہ بچی روزینہ کے جسم میں پانچ کلو وزنی رسولی تھی۔ ڈاکٹر غلام نبی ناصر کی سربراہی میں ٹیم نے بذریعہ سرجری اسے کامیابی سے ہٹایا دیا۔ یہ رسولی ایک نایاب قسم کی تھی جسے سیکرو کوکیجیل ٹیراٹوما کہا جاتا ہے۔ یہ بالعموم رحم مادر میں بچے کی ٹیل بون پر بننے والا غیر سرطانی ٹیومر ہوتا ہے۔

روزینہ کے والد نے بتایا کہ پیدائش کے کچھ عرصے بعد بچی کے جسم کے نچلے حصے پر رسولی کی نشاندہی ہوئی۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتی گئی۔ مالی مشکلات کے باعث وہ اس کا مناسب علاج نہی کروا سکے۔ اس دوران مقامی پیرا میڈکس اور سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد کی اپیل کی۔ اس دوران محکمہ صحت کے حکام نے انہیں بتایا کہ بچی کا سرکاری خرچ پر علاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر ناصر کے مطابق رسولی اتنی بڑی تھی کہ بچی کو پیشاب کرنے اور بیٹھنے میں دشواری ہوتی تھی۔ مگر اب وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہے۔ روزینہ کے والد نے ڈاکٹروں، حکومت اور امداد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کی بدولت ان کی بیٹی کو نئی زندگی مل گئی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چہرے پر مہاسے: کیا چاکلیٹ پر الزام درست ہے؟

Read Next

پہلی ویکسین جو بیضہ دانی کا سرطان مکمل ختم کر دے گی

Leave a Reply

Most Popular