ملتان کے نشتر ہسپتال میں 30 مریض ایڈز میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اس کا ممکنہ طور پر سبب ایچ آئی وی کا حامل گردوں کا ایک مریض تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلیسز یونٹ میں اس کا علاج کیا گیا۔ ایڈز کا وائرس ممکنہ طور پر اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے منتقل ہوا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دو مشینوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کاظم کے مطابق واقعے کی چھان بین کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ مریض نے کہیں اور سے غیر مصدقہ خون لگوایا ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائلیسز کے مریض کا 6 ماہ بعد ایڈز اور 3 ماہ بعد ہیپٹائٹس سکرینگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔
Tags: 30 مریض ایڈز میں مبتلا