وفاقی وزیر صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں طبی عملہ عالمی معیار سے بہت کم ہے۔ ہر 10 ہزار شہریوں کیلئے صرف 19.4 ماہرین صحت دستیاب ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ شرح کم از کم 25 ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
ان کے مطابق پاکستان میں کل 317,449 ڈاکٹر، 40,369 ڈینٹسٹ، 113,329 نرسیں اور 18,119 مڈ وائفس ہیں۔ رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد صرف 24,561 ہے، جو نظام صحت پر دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طبی عملہ عالمی معیار سے کم ہونے کی صورت حال تشویش ناک ہے۔ اسے پورا کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
Tags: پاکستان میں طبی عملہ