Vinkmag ad

2025 ممکنہ طور پر تین گرم ترین سالوں میں شامل

2025 ممکنہ طور پر تین گرم ترین سالوں میں شامل- شفا نیوز

موسم کی سروسز سے متعلق برطانوی ادارے نے اگلے برس سے متعلق اہم پشین گوئی کی ہے۔ اس کے مطابق اگلے برس گرمیاں ریکارڈ توڑ ثابت ہوں گی۔ عالمی سطح پر 2025 ممکنہ طور پر تین گرم ترین سالوں میں شامل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگلے سال اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی دور (1850-1900) سے پہلے کی سطح 1.29 سے 1.53 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔ یہ 2024 اور 2023 سے تھوڑا سا ٹھنڈا ہوگا۔ یورپ کی موسمیاتی مانیٹرنگ ایجنسی کوپرنیکس نے گزشتہ برس پیشین گوئی کی تھی کہ 2024 سب سے گرم سال ہو گا۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی جب موسمیاتی تبدیلیاں بڑی قدرتی آفات کا سبب بن رہی ہیں۔ ماہرین انہیں ان انسانی سرگرمیوں سے جوڑتے ہیں جن کی وجہ سے زمین تیزی سے گرم ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں اضافے کا اہم سبب گرین ہاؤس گیسوں کا اثر ہے۔ اس کا بڑی وجہ فوسل ایندھن جلانا ہے۔

اگر 2025 ممکنہ طور پر تین گرم ترین سالوں میں شامل ہوتا ہے تو یہ تشویش ناک ہے۔ دنیا کو مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کر سکیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

قبل از وقت مینو پاز سے روماٹائیڈ آرتھرائٹس کا خطرہ زیادہ

Read Next

اے آئی کی مدد سے کینسر کی جلد تشخیص

Leave a Reply

Most Popular