Vinkmag ad

2024 پنجاب کا گرم ترین سال

2024 پنجاب کا گرم ترین سال رہا- شفا نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2024 کے دوران شدید گرمی پڑی۔ گرمیوں کا سیزن مئی سے شروع ہوکر اکتوبر تک جاری رہا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں فرق انتہائی کم رہا۔ لاہور میں گرمی کی شدت 55 ڈگری تک بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس سال گرمیوں کے دورانئے میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری طرف سردیوں کا دورانیہ کم ہو کر 45 دنوں تک آ گیا۔

ماہرین کے مطابق 2024 میں گرمی کا 15 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹا۔ لاہور میں مئی سے جولائی تک موسم خشک رہا۔ شہری گرمی اور حبس سے پریشان رہے۔ برسات میں بھی بارشیں بہت کم ہوئیں۔ اکتوبر میں سموگ لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں پھیلا رہا۔

2024 میں فضائی آلودگی بھی خبروں کا موضوع بنی رہی۔ لاہور کے بعض علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈکس 2000 سے بھی تجاوز کر گیا۔ فضا انتہائی مضر صحت ہو گئی جسے عالمی سطح پر بھی رپورٹ کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستان میں ماہانہ 1000 سے زائد ایچ آئی وی کیسز رپورٹ

Read Next

خواتین فٹبالرز نے ماہواری کے مسائل پر خاموشی توڑ دی

Leave a Reply

Most Popular