گزشتہ برس پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسیز 20 فیصد بڑھ گئیں۔ اس کا اعلان پنجاب ایمرجنسی سروسز کے سیکریٹری ڈاکٹر رضوان ناصر نے سالانہ جائزہ اجلاس میں کیا۔
ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ 2024 میں ریسکیو سروس نے 22 لاکھ متاثرین کو مدد دی. ان میں آٹھ منٹ کا اوسط رسپانس ٹائم برقرار رکھا گیا۔ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسیز 2023 کے مقابلے میں 22.7 فیصد بڑھیں۔ مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق 2024 میں 467,561 سڑک پر حادثات ہوئے، جو 2023 میں 420,387 تھے۔ آتشزدگی کے واقعات 20,665 سے بڑھ کر 28,018 ہو گئے۔
2024 میں 15 لاکھ میڈیکل ایمرجنسیز میں معاونت فراہم کی گئی۔ 2023 میں یہ تعداد 1.17 ملین تھیں۔ جرائم سے متعلق ایمرجنسی کیسز میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔ 131,773 متاثرین کو مفت مریض منتقلی سروس فراہم کی گئی۔ 47 مریضوں کو دور دراز کے علاقوں سے ائیر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ موٹربائیک ریسکیو سروس نے ایک ملین سے زائد ایمرجنسیز میں چار منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کے ساتھ خدمات فراہم کیں۔