Vinkmag ad

امریکہ میں مردہ بچوں کی پیدائش توقع سے زیادہ

A symbolic image depicting stillbirth

ایک تازہ تحقیق کے مطابق امریکہ میں مردہ بچوں کی پیدائش سرکاری اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حمل کے ہر 150 کیسز میں سے ایک مردہ پیدائش پر ختم ہوتا ہے۔ کم آمدنی والے علاقوں میں یہ شرح مزید بلند پائی گئی ہے۔

تحقیق 2016 سے 2022 تک کے عرصے میں کی گئی۔ اس میں 27 لاکھ سے زائد کیسز کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران 18 ہزار 893 مردہ پیدائشیں ریکارڈ ہوئیں۔ محققین نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز میں ذیابیطس، موٹاپا، پائی بلڈپریشر اور امنیوٹک فلوئڈ کی کمی جیسے خطرات اس کا باعث بنے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں مردہ بچوں کی پیدائش ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، اگر خطرے والے عوامل کی جلد شناخت ہو جائے تو بیشتر کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ حمل کی مؤثر مانیٹرنگ، معیاری طبی سہولتیں اور آگاہی مہمات اشد ضروری ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

MYTH: TB only affects lungs

Read Next

Most common breast cancer misconceptions

Leave a Reply

Most Popular