Vinkmag ad

ذہنی صحت قومی ترجیح ہے، عالمی یومِ ذہنی صحت پر صدرِ مملکت کا پیغام

President Zardari reaffirms mental health as national priority on World Mental Health Day

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذہنی آسودگی معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔ عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت ایک قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے تمام طبقات نفسیاتی بیماریوں سے جڑے تعصبات کے خاتمے کے لیے متحد ہوں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ خاندانوں، تعلیمی اداروں اور کمیونٹیز میں نفسیاتی امراض پر مکالمے کو عام کیا جائے۔ ان کے مطابق، کھلا مکالمہ معاشرتی فہم اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ معاشرے میں برداشت اور ہمدردی کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نفسیاتی امراض کو پبلک ہیلتھ سسٹم میں مؤثر طور پر شامل کر رہی ہے۔ بنیادی طبی مراکز اور ٹیلی مینٹل ہیلتھ پلیٹ فارمز کے ذریعے علاج اور راہنمائی کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ آگاہی مہمات کے ذریعے ذہنی صحت سے متعلق تعصبات اور غلط فہمیوں کے خاتمے پر بھی کام جاری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اپ ڈیٹڈ کووڈ ویکسین سے امریکہ میں اموات اور ہسپتال داخلے میں نمایاں کمی

Read Next

بل گیٹس اور پی اے ایچ او: وزن کم کرنے والی ادویات کی فراہمی زیرِ غور

Leave a Reply

Most Popular