لاہور میں خواتین کی صحت پر تین روزہ کانفرنس آج شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے۔ نواز شریف سوشل سکیورٹی ٹیچنگ ہسپتال میں پروگرام کا پہلا اجلاس 13 دسمبر کو ہوگا۔ باقی اجلاس 15 اور 16 دسمبر کو ہوں گے۔
ملک بھر سے ممتاز گائناکالوجسٹ، سرجن اور ماہرین صحت اس میں لیکچرز دیں گے۔ کانفرنس میں جدید سرجیکل مہارتوں اور تازہ ترین طبی تحقیق پر خصوصی سیشنز بھی ہوں گے۔ ادارے کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کا مقصد خواتین کی صحت کے تناظر میں طبی معیار کو بلند کرنا ہے۔
Tags: خواتین کی صحت