Vinkmag ad

خواتین میں آئی بی ایس زیادہ کیوں؟ ماہرین نے بتا دیا

A young woman holding her belly, showing discomfort from abdominal pain and digestive issues, IBS concept

ماہرین کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین میں آئی بی ایس (اری ٹیبل باؤل سنڈروم) کی شرح زیادہ ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے سائنس دانوں نے اس فرق کی وجہ پر روشنی ڈالی ہے۔

ایسٹروجن ہارمون بڑی آنت میں ایسے خلیوں اور اعصاب کو متحرک کرتا ہے جو درد کے سگنلز بھیجتے ہیں۔ یہ عمل خواتین کے نظامِ انہضام کو مخصوص غذاؤں اور ہاضماتی اجزا کے لیے زیادہ حساس بنا دیتا ہے۔

سائنس دانوں نے نر چوہوں کو اتنی مقدار میں ایسٹروجن دی جو خواتین میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے۔ نتیجتاً ان میں بھی آنتوں کے درد کی حساسیت خواتین جیسی ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی ہارمون خواتین میں آئی بی ایس کی زیادہ شرح کی بنیادی وجہ ہے۔

اری ٹیبل باؤل سنڈروم پیٹ درد، اپھار اور ہاضمے کی تکالیف پیدا کرتا ہے۔ اس بیماری سے روزمرہ زندگی شدید متاثر ہوتی ہے اور معمول کے کام انجام دینا مشکل ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے شریک مصنف ڈیوڈ جولیس کو درد کے احساس پر کام کے اعتراف میں 2021 میں نوبیل انعام دیا جا چکا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

الارم سے پہلے آنکھ کیوں کھل جاتی ہے؟ ماہرین کی وضاحت

Read Next

آزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں ریفرل کا نیا شفاف نظام متعارف

Leave a Reply

Most Popular