Vinkmag ad

27 فلسطینی میڈیکل طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان روانہ

27 فلسطینی میڈیکل طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان روانہ- شفا نیوز

تازہ ترین: غزہ کے 27 فلسطینی میڈیکل طلبہ کا پہلا گروپ پاکستان کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ اس کا اعلان قاہرہ (مصر) میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ طلبہ و طالبات جنگ زدہ غزہ کے 192 سٹوڈنٹس کے گروپ کا حصہ ہیں۔ اب وہ پاکستان کے میڈیکل اداروں میں اپنی ادھوری تعلیم جاری رکھیں گے۔ انہں پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈنگ کے تحت تعلیم جاری رکھنے کی سہولت دی جائے گی۔

اس سے قبل پی ایم ڈی سی نے غزہ کے میڈیکل سٹوڈنٹس کو اپنی تعلیم پاکستان میں مکمل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ابتداء میں امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ غزہ سے 100 سٹوڈنٹس 20 سے 30 افراد پر مشتمل گروپوں میں پاکستان آئیں گے۔ پہلے بیچ کے 27 فلسطینی میڈیکل طلبہ اب قاہرہ سے پاکستان آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انہیں ڈگری فلسطین کی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے جاری ہو گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی، 4 ہزار مقدمات درج

Read Next

ہارمونز کا عدم توازن

Leave a Reply

Most Popular