Vinkmag ad

راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 کیس رپورٹ، 450 مقامات سے لاروا برآمد

راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 کیس – شفا نیوز

شدید گرمی کے بعد بارشوں سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ تاہم ڈینگی کے مرض میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 16 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک ایک، کلر سیداں ہسپتال میں تین اور ٹیکسلا میں ڈینگی کے دو مریض زیرِ علاج ہیں۔

ضلع بھر میں 450 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 50 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سات مقامات کو سیل بھی کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 48 چالان جبکہ 40 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ اس برس ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 253 مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر ڈیٹا بینک قائم کرنے پراتفاق

Read Next

ڈینٹل کالجوں کا 20 سال پرانا نصاب تبدیل

Leave a Reply

Most Popular