Vinkmag ad

ڈینگی بخار کے کیسز میں 135 فیصد اضافہ

ڈینگی بخار کے کیسز میں 135 فیصد اضافہ- شفا نیوز

محکمۂ صحت سندھ  کے مطابق صوبے میں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گزشتہ سال سات ماہ کے دوران صوبے بھر میں 440 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس سال اس عرصے میں 1034 کیسز سامنے آئے ہیں۔ یوں ڈینگی بخار کے کیسز میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے 1167 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے کراچی سے 1022، حیدرآباد سے 83، میرپورخاص سے 34، سکھر سے 12 جبکہ لاڑکانہ اور بینظیر آباد سے 8، 8 کیسز سامنے آئے۔

کراچی میں سب سے زیادہ ڈینگی بخار کے کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے۔ یہ تعداد  329 ہے۔ ضلع وسطی سے 241، ضلع جنوبی سے 197، ضلع کورنگی سے 86، ضلع کیماڑی سے 66، ضلع غربی سے 60 اور ضلع ملیر سے 43 کیسز سامنے آئے۔ اب تک کراچی میں ڈینگی سے ایک موت واقع ہوئی ہے۔ ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس ڈینگی کے 299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈینگی کے 35 کیسز سامنے ائے۔

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 4، 4 جبکہ بی بی ایچ میں ایک مریض زیرعلاج ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈینگی سے بچاؤ کے لیے 11 ہزار گھروں کو چیک کیا گیا۔ ان میں سے 796 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ رواں برس قوانین کی خلاف ورزی پر 1512 مقدمات درج ہوئے، 442 مقامات کو سیل کیا گیا اور 62 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

کورونا کی دو نئی اپ ڈیٹ شدہ ویکسینز کی منظوری

Read Next

وزن گھٹانے کے صحت مند طریقے

Leave a Reply

Most Popular