پاکستان میں ایڈز آج کل خبروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں ایچ آئی وی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ تین روز میں سامنے آئی ہے۔ ہیپا ٹائٹس سی کے 157، ہیپاٹائٹس بی کے 13 اور ٹی بی کے 228 کیسز بھی تشخیص ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی طرف سے ضلع کے 9 مقامات پر کیمپ لگا کر سکریننگ کی گئی۔ اس دوران چنیوٹ میں ایچ آئی وی کے یہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ کیمپوں پر 721 بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی گئی۔
ملک بھر میں ایڈز اور ہیپا ٹائٹس کے مریضوں میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ایچ آئی وی/ ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آئے ہیں۔