Vinkmag ad

ڈینگی کے 103 نئے کیسز، راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان

103 new cases of Dengue- Shifa News

پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کا سبب شہر میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 103 نئے کیسز کا سامنے آنا ہے۔ اس سیزن کے دوران شہر میں اس کے کل کیسز کی تعداد 1,358 ہو گئی ہے۔ اب تک اس وجہ سے چھ اموات بھی ہو چکی ہیں جبکہ 181 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ لاہور میں صورت حال نسبتا بہتر بتائی جاتی ہے جہاں جنوری سے اب تک صرف 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کی حقیقی تعداد کے بارے میں یقین سے کچھ کہنا مشکل ہے، اس لیے کہ ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ تمام کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے۔

ڈینگی کے حوالے سے راولپنڈی میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس میں ہوا۔ اس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹر مینجنٹ نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھانے اور ضرورت پڑنے پر نجی ہسپتالوں کی مدد لینے پر زور دیا۔

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بتایا کہ 29 نجی ہسپتال ہنگامی صورتحال میں معاونت کے لیے تیار ہیں۔ ان کے مطابق 142 نجی کلینکس کو ڈینگی کیسز رپورٹ نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں ایک ہی دن میں ڈینگی کے 103 نئے کیسز سامنے آنا دیگر شہروں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ پنجاب حکومت نے ڈینگی سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے خصوصی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ہسپتالوں سے رجوع کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعویٰ

Read Next

بینائی ختم کرنے والی ایک خطرناک بیماری پاکستان سے ختم، ڈبلیوایچ او

Leave a Reply

Most Popular