Vinkmag ad

آپ کے صفحات

ورنہ میگزین بُرا نہیں ہے
آپ کا میگزین کافی اچھا ‘ صحت پر معلومات کے حوالے سے مکمل اور سمجھنے میں نہایت آسان ہے ۔میںطویل عرصے تک اس کا باقاعدہ قاری رہا ہوں لیکن اب میں نے اسے بند کروا دیا ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسے پڑھ کر گھر میں سب لوگ خود کو ڈاکٹر سمجھنے لگے ہیں۔ صحت سے متعلق جب کوئی بات ہو تو فوراًشفانیوز کا حوالہ دیا جاتا ہے اور ساتھ ہی مشوروں کی بوچھاڑشروع ہو جاتی ہے کہ ایسا کر لیں‘ ویسا کرلیں۔اس چیز سے تنگ آکر میں نے میگزین بند کروا نے کا فیصلہ کیا‘ ورنہ میگزین برانہیں ہے ۔
محمد ظہیر‘سیالکوٹ
٭آپ کی رائے جان کر خوشی بھی ہوئی اور دکھ بھی ہوا۔ خوشی اس بات کی کہ شفانیوزنے آپ کے گھر میں موجود ہر فردکو صحت سے متعلق بنیادی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔اور دکھ اس بات کا ‘ کہ اسی بات پر آپ شفانیوز سے رابطہ توڑ رہے ہیں۔امید ہے کہ آپ اپنے فیصلے پر نظرثانی ضرور کریں گے۔
تسکین کا ذریعہ بنیں
میگزین بہت اچھا ہے اورمیںطویل عرصے تک اس کا مستقل قاری رہا ہوں لیکن اب میں نے اسے پڑھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ علم بھی ایک حد سے زیادہ اچھا نہیں ہوتا۔مثال کے طور پر میگزین میں ہر ماہ بہت سی بیماریوں‘ ان کی علامات اور وجوہات کا ذکر ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ ایک اچھی کاوش ہے لیکن جب ایک عام آدمی انہیں پڑھتا ہے تواسے یہ علامات اپنے اندر محسوس ہوتی ہیں اور اسے یوں لگتا ہے گویا یہ بیماری اسے بھی ہے۔ یہ چیز اس میں ڈپریشن پیداکرتی ہے۔اس لئے میرا مشورہ ہے کہ بیماریوں سے ہٹ کر بھی کچھ لکھا کریں ۔میگزین کو رنگین بنائیں تاکہ قاری کی دلچسپی میں اضافے کے ساتھ ساتھ یہ ڈپریشن کا نہیں‘ دل کی تسکین کا ذریعہ بنے۔
سید واجد حسین شاہ‘راولپنڈی
٭آپ کا مشورہ بجا ہے اور ہم اس پر عمل بھی کرتے رہتے ہیں۔ہم اس پر غور کریں گے کہ بیماریوں کے بارے میں آگہی کے ساتھ ساتھ اس پہلو کو کس طرح زیادہ اجاگرکیا جا سکتا ہے۔
سرخیاں جاندار ہوتی ہیں
دسمبر کا میگزین بہت ہی اچھا ہے اورٹائٹل بھی منفرد ہے ۔مضامین کی سرخیاں بہت اچھی اور جان دارہوتی ہیں ۔خاص طور پر”آگ:بہترین دوست‘بدترین دشمن“نے بہت متاثر کیا ۔سوچا کہ پڑھ کر دیکھتے ہیں کہ اس میں ہے کیا ؟مجھے یہ مضمون بہت اچھا لگا ۔ لوگوں کو اس بارے میں شعور نہیں ہوتاکہ آگ کے استعمال میںچھوٹی سی غلطی کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہے ۔
مسز افضل، ٹوبہ ٹیک سنگھ
سب کا پسندیدہ رسالہ ہے
مجھے یہ میگزین بہت پسند ہے اور میںاسے اپنی فیملی کے لیے بھی منگواتاہوں ۔اس میںصحت کے حوالے سے دی جانے والی معلومات بہت اچھی ہوتی ہیں۔ یہ گھر میںسبھی کا پسندیدہ رسالہ ہے ۔
ثاقب علی ، راولپنڈی
اسے تھوڑا رنگین بنائیے
میںشفانیوز کافی عرصے سے پڑھ رہا ہوں اور ےہ بہت معلوماتی مےگزین ہے۔ میری نظرسے کچھ اور مےگزےن بھی گزرے ہےں جن میں صحت کے حوالے سے مضامین توشامل ہوتے ہےں لےکن وہ اتنے مشکل ہوتے ہےں کہ کوئی ڈاکٹر ےا اس شعبے سے متعلق کوئی فرد ہی انہےں پڑھ اور سمجھ سکتا ہے ۔ اس حوالے سے شفانیوز کافی اچھا ہے ۔میرامشورہ ہے کہ شفانیوز کی پیپر کوالٹی ذرا بہتر کریں اوراسے تھوڑا رنگین بنائیں‘ اس لئے کہ رنگ آنکھوں کو اچھے لگتے ہیں اوررنگین صفحات پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔
ڈاکٹرسردار عالم ‘ پشاور
مجھے کمر درد رہتا ہے
میں شفا نیوز کافی عرصے سے پڑھ رہی ہوں۔اس میں بیماریو ں کے بارے میں دی جانے والی معلومات بہت مفید ہوتی ہیں ۔ مجھے اکثر کمر میںدرد رہتا ہے‘ اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ اس بارے میں بھی کوئی آرٹیکل شائع کریں۔
عابدہ بیگم، جہلم
٭آپ کے مشورے پر ہم نے اس ماہ کمردرد کی صورت میں مفید ورزشیں شامل کی ہیں۔ اپنی رائے سے ضرور نوازئیے گا۔
ڈپریشن اورغصے پر لکھیں
میری رائے میں یہ زبر دست رسالہ ہے جس میں بہت ہی اچھے آرٹیکلز ہوتے ہیں۔ میرا کاروبار بھی صحت سے جڑا ہوا ہے‘ اس لحاظ سے مجھے اس سے بہت فائدہ ہوتاہے ۔آج کل ہر دوسرا بندہ ڈپریشن کا شکار ہے اور لوگوں میں غصہ بڑھ رہا ہے۔ وہ معمولی معمولی باتوں پرغصے میں آ جاتے ہیں ۔اس لیے اس موضوع پر کسی سائیکالوجسٹ یا سائیکاٹرسٹ کی راہنمائی میں مضمون شائع کریں اور ہمیں بتائیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس سے چھٹکارا کیسے پایا جائے ۔لوگوں کواس سے بہت راہنمائی ملے گی ۔
آمنہ بی بی‘سکھر
ضرورت کی ہرچیزشفانیوزمیں
میگزین میںتمام مضامین بہت معلوماتی ہوتے ہیں۔ اس میں کوئی ایسی کمی نہیں جس کی نشاندہی کی جاسکے۔ اس میں وہ تمام باتیں شامل ہوتی ہیں جن کی روزمرہ زندگی میں ہمیں ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ جب آپ کسی ایسے مریض کا ذکر کرتے ہیںجس کا کامیاب آپریشن یا علاج ہوا ہوتو اس کے معالج کا فون نمبر بھی دیا کریں تاکہ بوقت ضرورت اس سے رابطہ کیا جا سکے۔
پری وش،جہلم
بزرگوں کے لیے بھی لکھیں
میں اس رسالے کا مستقل قاری ہوں اورمجھے اس میں کبھی کو ئی کمی محسوس نہیں ہوئی ۔یوں تومیگزین میں مختلف بیماریوں اور افراد کے بارے میں تفصیل سے لکھا جاتا ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ اس میں بزرگ افراد کی دیکھ بھال اور ان کی صحت سے متعلق معلومات بھی شائع کریں۔مثال کے طور پر ان میں جوڑوںکے بڑھتے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں لکھا جائے ۔ لوگوں کو یہ بھی بتائیں کہ آپریشن سے پہلے اوربعدمیں کس طرح کی احتیاط کرنی چاہیے ۔
عنایت علی خان ،فیصل آباد
٭بزرگوں کی صحت کے حوالے سے آرٹیکل گزشتہ شمارے میں شامل کیا گیا ہے ۔ ہم انشاءاللہ آئندہ بھی اس موضوع پر لکھتے رہیں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دنیائے فیشن کا دارالحکومت۔۔۔پیرس…پیارکا پہلا شہر

Read Next

ایک کاری زخم جو بہت کچھ سکھا گیا

Most Popular