خون کا سرطان

خون کا سرطان اےسی مہلک بےماری ہے جو خون،ا س میں موجود خلیوں ‘ ریڑھ کی ہڈی میں مو جود مواد اور لمفی نظام ( پلازمہ اور سفید جر ثوموں پر مشتمل رطوبت) کو نشا نہ بنا تی ہے ۔
اگرریڑھ کی ہڈی میں موجود گودے پر سرطان کا حملہ ہوجائے تو یہ بالواسطہ انسانی جسم میں خون بننے کے کل نظام کو متا ثر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم میں خون کے سرخ اور سفید خلیوں‘ پلیٹ لیٹس اور پلازمہ کی تیاری کا عمل متوازن نہیں رہتا ۔ یوں جسم کا مدا فعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی نسبت ادھیڑ عمر یا بزرگ افراد خون کے سرطان کا زیادہ شکا ر ہوتے ہیں۔

مرض کی علامات
خون کے سرطا ن کی ابتدائی تشخےص ما ہر امرا ض خون (ہےماٹالوجسٹ)اور ما ہر امراض سرطان ( اونکو لوجسٹ) کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ظاہری علامات بھی اس مرض کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں :

٭ مسوڑھوں، ناک، منہ اور زخموں سے خون کا غےر معمولی طور پر رِسنااس کی پہلی علامت ہے جو جسم مےں پلےٹ لےٹس کی مقدار مےں خا صی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
٭جوڑوں پر سوجن کی وجہ سے مرےض کاجسم اور ہڈےاں کمزوری کا شکار ہو جاتی ہےں اور معمولی دباﺅ کی وجہ سے بھی ٹوٹنا شروع ہو جا تی ہےں۔
٭ رات کے وقت بہت زےادہ پسےنہ آتا ہے۔
٭مرےض کو وقتاًفوقتاً متلی کی سی کےفےت کااحساس ہوتا ہے ۔ سردرد کے علاوہ اسے کمر کے نچلے حصے مےں درد ےا شدےددباﺅ محسوس ہوتا ہے ۔
٭ مریض کو وزن میں کمی کے علاوہ دھندلی نظر یا بینائی کے مسا ئل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔
٭خون کے سرطان کی وجہ سے مرےض کو مختلف قسم کے انفےکشنز لاحق ہو سکتے ہےںجو آسانی سے ٹھیک نہیں ہوتے۔
٭مرےض کو رفع حاجت کے دوران بھی کئی مسا ئل کا سامنارہتاہے ۔

خون کے سرطان کی اقسام
خون کا سرطان بنیادی طور پر تین اقسام کا ہوتا ہے جن میں لوکیمیا (Leukemia)، لیمفوما (Lymphoma)‘ اور ملٹی پل میلوما (Multiple Myeloma)شامل ہیں۔

لوکیمیا (Leukemia)
یہ خون کی ایک مہلک بیماری ہے جس میں خون کے سفید ذرات کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لُوکیمیا کا حملہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود گودے اور خون پر ہوتا ہے جس سے انسانی جسم کی خون بنانے کی صلا حیت متاثر ہوتی ہے ۔ جسمانی کمزوری اور شدید تھکاوٹ کے علاوہ ہڈیوں اور جو ڑوں کے متعدد مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔

لیمفوما (Lymphoma)
لیمفوما کی بیماری مریض کے جسم میں موجود لیمفوسا ئیٹس یا خون میں موجود سفید خلیوں کوآہستہ آہستہ تبا ہ کر دیتی ہے۔ خون کے سرطان کی اس قسم میں لمف کے جوڑوں پر سوجن کی وجہ سے مریض کے جسم کا کمزور ہونا ، جسمانی کمزوری، شدید تھکاوٹ اور ہڈیوں اور جو ڑوں سے متعلق مسائل سامنے آتے ہیں۔ اس بیما ری کا علاج شعاﺅں اور کےموتھیراپی (مخصوص کیمیا ئی مادے کو جسم میں دا خل کر کے اس سے جراثیم کا خا تمہ کرنے کا عمل)سے کیا جا تا ہے۔

ملٹی پل میلوما (Multiple Myeloma)
ملٹی پل میلوما خون کے سرطا ن کی تیسر ی قسم ہے جو زیادہ تر عمررسیدہ افراد کو اپنا نشانہ بناتی ہے ۔اس کے منفی اثرات انسانی جسم میں موجود پلازمے اورخون میں مو جود سفید خلیوں کی ایک مختلف قسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ ملٹی پل میلوما کا علاج بھی شعاﺅں اور کیموتھیراپی کے ساتھ ساتھ ادویات کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے۔

تشخیصی ٹیسٹ
خون کے سرطا ن کا پتہ چلا نے کے لئے ڈا کٹر حضرات مرےضوں کے خون اور پےشاب کے نمونے حاصل کرکے انہےں مختلف ٹیسٹوں سے گزارتے ہیں۔ اس سے ان مےں موجود با فتوں (ٹشوز) ، کسی بےرونی مواد‘پر و ٹےن، سرطا ن سے متا ثرہ خلےوں اور بےماری سے متاثرہ کسی بھی مادے کی مو جودگی کا پتہ چلا یا جا تا ہے ۔خون اور پیشاب کے یہ ٹیسٹ مریض کے مختلف اعضا اور نظاموں کی فعالیت اور کا رکردگی کی تفصیل بھی مہیا کرتے ہیں ۔ےہ ٹےسٹ درج ذیل ہےں:
٭سی بی سی Complete Blood Count) ( مےں خون کے اجزا ءکاجائزہ لیا جاتا ہے ۔ ےہ تجزےہ ان اجزاءمےں کسی غےرمعمولی تبدییلیی یا کمی بیلشی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ےہ ٹےسٹ خون کے کےنسر کی تشخیص میں بھی مدد دیتا ہے۔
٭بیماری کی تشخیص کےلئے کسی جسم سے ٹشو یا دیگر مواد لے کر اس کا خوردبینی معائنہ بائیوپسی کہلاتا ہے ۔ریڑھ کی ہڈی سے مواد کی بائیوپسی سے انسانی جسم میں سرطا ن کی موجودگی کی تصدیق کی جا سکتی ہے ۔
٭ایک اور ٹےسٹ ےورےن سائٹولوجی Urine Cytology) ( مےں مر ےض کے پےشاب مےں موجود خلےوں کا خوردبےنی تجزےہ کےا جا تا ہے۔ اس کے علاوہ مثانے اور گردوں سے آنے والے پےشاب کے اجزاءخون کے سرطان کے ہونے یا نہ ہونے کا پتہ بھی لگایا جاسکتا ہے ۔
٭خون میں پروٹین کی موجودگی کا پتہ چلانے کےلئے بلڈ پروٹین ٹیسٹ ) (Blood Prutein Test کیا جاتا ہے ۔اس کی مدد سے خون مےں موجو د مختلف پروٹےن کی مقدار اور انسانی جسم مےں مدا فعتی قوت پےدا کرنے کے عمل مےں کسی غےر معمولی حالت کا بھی پتہ چل جاتا ہے ۔
٭رسولی کا پتہ چلانے والے ٹےسٹ (Tumor Marker Test) کا مقصد سرطان سے متا ثرہ رسولےوں کے اجزاءکی خون مےں مو جودگی کی تصدےق کرنا ہوتاہے ۔
خو ن کے سرطا ن کی وجہ سے ا موا ت کی ایک بڑی وجہ اس مرض کے بارے میں مناسب معلومات کی کمی ہے ۔ ناخواندہ یا کم تعلیم یافتہ لوگوں کے پاس اس بارے میں معلومات کا نہ ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اکثر تعلےم ےا فتہ افراد بھی اس کاشعور نہےںرکھتے اور جب تک انہےں اس کا علم ہوتا ہے‘ تب تک بہت تاخےر ہو چکی ہوتی ہے ۔ یوں ایک اورقیمتی جان کے زیاں کا خطرہ پیدا ہو جا تا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ شدید تھکاوٹ‘ جسمانی کمزوری اور ہڈیوں یا جوڑوں کے مسائل کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ مرض کے پھیلنے سے پہلے ہی اس کا سدباب کیا جا سکے۔

Vinkmag ad

Read Previous

آلو کے کپ

Read Next

خوبصورت عینکیں‘ دیدہ زیب لینز

Most Popular