Vinkmag ad

توجہ کا ارتکار کھیل ہی کھیل میں

توجہ کا ارتکار کھیل ہی کھیل میں

سننے کے عمل کا توجہ کے ارتکاز سے گہرا تعلق ہے۔ اگر یہ متاثر ہوتو بچے کسی چیز پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کرپاتے ۔ ان کی سننے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے کچھ سرگرمیاںدی جا رہی ہیں جنہیں گھروں اور سکولوں میں آسانی سے کروایا جا سکتا ہے ۔ شفاانٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کے بحالی صحت ڈپارٹمنٹ کی ذیلی شعبے ”سپیچ تھیراپی“ کی طرف سے معلومات افزاءتحریر

سننے کے عمل کو بہتر بنانے کی کچھ سرگرمیاں گھر میں آسانی سے کروائی جا سکتی ہیں۔یہ ایسے بچوں کے لیے مفید ہیں جن کی قوت سماعت کمزورہویا وہ آلہ سماعت استعمال کر رہے ہوں۔اس کے علاوہ سکولوں میں بعض بچے سبق پر اپنی توجہ مرکوز نہیں رکھ پاتے۔ان کے لیے بھی یہ بہت اہم ہیں۔جو بچے ویڈیو گیمز اور ٹی وی پر زیادہ وقت گزارتے ہیں‘ ان کی دوسروں تک اپنی بات پہنچانے کی صلاحیت کمزور ہو جاتی ہے ۔درج ذیل سرگرمیاں ان کے لئے بھی فائدہ مند ہیں:

      پیغام پہنچانا

اس کھیل کو "ڈکٹیشن چلانا”بھی کہتے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بات کو شروع کرنا اور اچھے انداز میںکسی عنوان کو متعارف کروانا ہے۔

کھیل کا منصوبہ

٭بچوں کو تین حصوں یا گرہوںمیں تقسیم کریں۔ ان میں سے ایک یا دو کو ’بھاگنے والا‘ اور ایک کو’ لکھنے والا‘منتخب کریں۔ لکھنے والا کمرے کے ایک کونے میں رکھی میز پربیٹھ جائے۔
٭پہلے سے کاغذپر لکھا یا چھپا ہوا پیغام کمرے کے دوسرے کونے پر چسپاں کر دیں۔واضح رہے کہ اس پر ہر گروپ کے لئے مخصوص پیغام ہو۔ گروہوں کے معیاراورمقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پیغامات آسان، مشکل، ایک جیسے یا مختلف ہو سکتے ہیں۔
٭جب آپ زور سے بولیں "جاﺅ”تودوڑنے والا پیغام کی طرف جائے، اسے پڑھے اور جس حد تک ہو سکے‘ اسے یاد رکھے۔ یہ زیادہ سے زیادہ ایک جملہ اور کم سے کم تین ا لفاظ پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ اس کامقصد لکھنے والے تک پیغام کوٹھیک طریقے سے پہنچا نا ہے۔
٭دوڑنے والا‘ لکھنے والے کی طرف دوڑے گا اور جو پیغام اس نے پڑھا ہو وہ اس تک پہنچا دے گا۔ میز پر بیٹھا بچہ اس پیغام کو اپنے پاس لکھ لے گا۔اس عمل کودہرائیں جب تک کہ پیغام مکمل نہ ہوجائے۔ اس کھیل میں ٹیم کو تیزرفتاری کے نمبرملیں گے۔اس میں اہم عوامل جملوں میںگرائمر کے رموزواوقاف اور ہجوں کی صحیح ترتیب ہیں۔

       انٹرویو

٭یہ سننے اور بولنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مفید اور عمدہ مشق ہے۔اس میں سوالات سن کرتیزی سے ان کے جوابات دینا ہوتے ہیں ۔یعنی اس کھیل میں ایک تیر سے دو (سننا اور بولنا) شکار کئے جاتے ہیں ۔

کھیل کا منصوبہ

٭بچوں کو ایک لائن میں بٹھائیں۔
٭انٹر ویو لینے والابچہ سوالات پوچھے اور ساتھ ساتھ اس کے جوابات بھی لکھتا جائے۔جو کم وقت میںزیادہ سوال پوچھے گا، وہ جیت جائے گا۔

   ہدایات کی پیروی

اس سرگرمی میںبچوں کو سننے کے ساتھ ساتھ مختلف چیزوں کو ڈھونڈ کر ہدایات پر درجہ بہ درجہ عمل پیرا ہونے کے قابل بنایا جاتاہے۔

کھیل کا منصوبہ

٭بچوں کو گلیوں کا نقشہ دیں ‘خواہ وہ اصلی ہوں یا انہیں مشق کے درجے کے حساب سے بنایا گیا ہو۔ کمرہ جماعت کے فرش پربھی ایک بڑا نقشہ بنا یا جا سکتا ہے۔
٭بچوں کوگروہوں میں تقسیم کر دیں۔ہر ٹیم میں سے ایک وقت میں ایک بچہ ہی آگے آئے اوراسے ایک مقررہ وقت میں نقشے میں سے کوئی مخصوص پوائنٹ ڈھونڈنے کے لیے کہیں ۔

     وائیٹ بورڈ

اس کھیل میں بچوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو احتیاط سے سنیں اور کامیابی سے ان کا پیغام آگے پہنچائیں۔ یہ اردگرد بولے جانے والے ایک جیسے الفاظ کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے ۔

کھیل کا منصوبہ

٭دو گروہوںکو لائن میں بٹھائیں اور ہر ایک کی لائن کا اختتام وائیٹ بورڈ کے سامنے ہونا چاہیے۔
٭ وائیٹ بورڈ کے پاس لیکن دور ترین بیٹھے بچے کے کان میں کوئی جملہ یا الفاظ سرگوشی میں بولیں۔ وہ یہ پیغام سرگوشی سے اگلے بچے کو منتقل کرے گا اور ےہ سلسلہ لائن کے اختتام تک چلتا رہے گا۔
٭آخری بچہ اسے وائیٹ بورڈ پر لکھے گا۔ اس کھیل کا فاتح وہ ہو گا جس کے جملے کے ہجے، آواز کی ادائیگی اور الفاظ کی فہرست سب سے زیادہ درست ہوگی۔

    کارڈ کے جوڑے پکڑنا

جلدی جلدی بولنے والے اس کھیل (Quick Fire Game)کے ذریعے آپ بچوں کے تلفظ کو بہتربناسکتے ہیں۔یہ حروف تہجی بہتر بنانے کاایک اچھا طریقہ ہے۔

کھیل کا منصوبہ

٭ہرگروہ کے لئے پہلے سے ترتیب شدہ الفاظ کے کارڈ ز کا ایک سیٹ بنائیں اور میز پر پھیلا دیں۔
٭اب کوئی لفظ باآواز بلند بولیں۔ مثال کے طور پر’پاﺅں‘،اور انہیں کہیں کہ میز پر موجود کارڈز میں سے جلد از جلد وہ لفظ تلاش کریں۔

     فلم کی جھلکیوں کا کوئز

اس سرگرمی میں کارٹون فلم کی مدد سے سننے اور بولنے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

کھیل کا منصوبہ

٭سوالات و جوابات کے لیے بچوںکو گروہوں میں تقسیم کریںاورپھر انہیں ایک فلم کی جھلکی دکھائیں۔ ان کا فلم پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے ۔پھر انہیں سوالات کے جوابات دینے کے لیے کھڑا کریں۔اس دوران یہ دیکھیں کہ کون پہلے سوال کا درست جواب دیتا ہے ۔
٭ایک سوال کے بعد دوسرا سوال کریں۔اس دوران فلم کو چلتا رہنے دیں۔آخر میں دیکھیںکہ کس نے سب سے زیادہ درست جوابات دئیے ہیں ۔

   گانے کی خالی جگہ پر کریں

گانا غیر سنجیدہ سامعین کو مصروف رکھنے کا عمدہ طریقہ ہے ۔

کھیل کا منصوبہ

٭ہر بچے کو ایک گانے کے الفاظ کاغذ پر لکھ کردیں اور ان میں خالی جگہ چھوڑتے جائیں یعنی کچھ الفاظ نہ لکھیں ۔اپنی آسانی کے لیے ان الفاظ کو ایک صفحے کے اوپر الگ لکھ دیں ۔پھر گاناچلائیں اوربچوں سے کہیں کہ وہ خالی جگہ میں درست الفاظ تلاش کر کے لکھیں ۔آخر میں تمام جوابات چیک کریں کہ کس نے سب سے زیادہ درست جوابات دیئے ہیں ۔

     دھن کی ترتیب

یہ سرگرمی اوپر دی گئی سرگرمی سے مختلف ہے ۔اس میں بچوں کو موسیقی کی دھن میں فرق کرنے کو کہا جاتا ہے۔

کھیل کا منصوبہ

٭بچوں کو گانے کی دھن کا ایک سیٹ لائنوں میںکاٹ کر دیں۔ساتھ ہی گانا چلائیں ۔ضرورت پڑنے پر اسے دہرایا جا سکتا ہے۔سرگرمی ختم ہونے کے بعد انہیں یہ دھن گنگنانے کے لیے کہیں ۔انہیں یہ ترغیب دیں کہ جو سب سے اچھی دھن گائے گا ‘وہ جیت جائے گا۔

    سنیں اور پھینکیں

کھیل کا منصوبہ

بچوںکو ایک دائرے میں تین یا چار گروہوں کی صورت میں بٹھائیں ۔ہر گروہ کو ان کے منتخب کیے گئے رنگ کے مطابق کاغذ کا ٹکڑا دیںتاکہ وہ اس کی گیند بنا لیں ۔دائرے کے درمیان تین ٹوکریاں رکھیںاورہر ایک پرممکن جواب لکھ کر لگائیں۔بچوں سے سوال پوچھیں مثال کے طور پر ”آج کیا دن ہے ؟“اور انہیںجواب والی ٹوکری میں گیند پھینکنے کو کہیں ۔آخر میں یہ دیکھیںکہ کتنے بچوں نے درست جوابات دئیے ہیں ۔

       تصویرپر ماریں

یہ سرگرمی ایک دوستانہ مقابلہ ہے جس میں تیز سننے اور جلد ردعمل کی صلاحیت کی حواصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔

کھیل کا منصوبہ

٭بچوں کو ایک ساتھ لائن میںکھڑا کریں۔ ان کے ہاتھ میں چھوٹے چھوٹے تیر تھما دیں۔پہلے سے تیار کردہ الفاظ دیوار پر چسپاں کردیں اور بچوں کو یہ پہلے دکھا لیں۔تاہم خیال رہے کہ الفاظ آٹھ سے زیادہ نہ ہوں۔
٭جیسے ہی وہ منتخب کردہ گفتگو سنیں‘انہیں فوراً وہ تیر تصویر پر مارنے کو کہیں۔جو سب سے تیزی سے صحیح الفاظ پر مارے گا اسے ایک نمبر دیا جائے گا۔

کھیل ہی کھیل میں توجہ بہتر بنانے کی یہ سرگرمیاں بچوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں ۔ والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ نرم رویہ اپنائیں اوران کھیلوں کے ذریعے ان میں مثبت تبدیلی لائیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

لیزر ٹریٹمنٹ حسن کولگائے چار چاند

Read Next

اظہار کی حوصلہ افزائی

Leave a Reply

Most Popular