Vinkmag ad

الائچی اور ونیلا کُوکیز

(منجو ملہی)
تیاری کا وقت:15منٹ    پکانے کا وقت: 20منٹ    سرونگ:7-8    کیلوریز:120
اجزائ:
کاسٹر شوگر             50گرام
مکھن            50گرام
ونیلا پیسٹ            2چائے کے چمچ
چھوٹی الائچی    ( پیس لیں)        4 عدد
میدہ (چھان لیں)        75گرام
گندم کا آٹا            75 گرام
سُوجی            50گرام
ترکیب:
1۔اوون کو پہلے 190Cڈگری یا375F ڈگری پر گرم کریں اور بیکنگ شیٹ کوبرش کی مدد سے آئل لگا کر چکنا کر لیں۔
2۔ایک پیالے میں چینی اور مکھن ڈالیں اورلکڑی کے چمچ سے اس وقت تک مِکس کریں جب تک کہ وہ کریم کی شکل دینے لگے۔ اب اس میں ونیلا پیسٹ اور الائچی شامل کر کے اچھی طرح بِیٹ کر لیں۔ اب اس میں میدہ ، گندم کا آٹا اور سُوجی ڈال کرآمیزے کو 5 منٹ تک مکس کریں تاکہ تمام اجزاءیکجان ہو جائیں۔
3۔تھوڑا سا سُوکھا آٹا ہاتھ پر لگاکرپہلے تیار کیے گئے آمیزے کے گولف بال کے سائزچھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں۔ان پیڑوں کوبیل کر 1.5 سینٹی میٹر موٹی روٹی بنا لیں۔ اس روٹی کو 7.5 سینٹی میٹر چوڑے کُوکی کٹر سے گول کاٹ لیں۔
4۔تمام کٹی ہوئی کُوکیز کو گریس کی ہوئی بیکنگ ٹرے پر 2.5 سینٹی میٹر کے فاصلے پر رکھیں اور 12 سے 15 منٹ تک بیک کر لیں۔
5۔ان کُوکیز کو آپ ائیر ٹائیٹ جار میں ڈال کر تین ہفتوں تک استعمال کر سکتے ہیں۔
غذائیت پہچانئے:
اس ڈش مےں پروٹےن، تھےامن، نےا سن اوربی کمپلےکس کی بڑی مقدار موجود ہے۔ اس مےں شامل مختلف طرح کا آٹا اور سوجی فائبر کی فراہمی کا اےک بڑا ذرےعہ ہے۔چھوٹے بچے خاص طور پر سکول جانے والوں کے لئے پرکشش ڈش ہے۔شام کی چائے کے لئے بھی یہ ایک اچھا انتخاب ہے۔ مختلف قسم کے مےوہ جات بھی ان مےں شامل کئے جا سکتے ہےں جو لذت کے ساتھ ساتھ صحت بخش اضافہ ہوں گے۔
موتی خان،ماہرِ غذائیات،کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

ونیلا مووز

Read Next

بیکڈ چپس

Most Popular