Vinkmag ad

آپ کے صفحات

میاں باہر، بیویاں پریشان
میں 12سال سے آپ کامیگزین پڑھ رہا ہوں اوردوسروں کو بھی پڑھنے کے لےے دیتا ہوں۔ میر اتعلق جس علاقے سے ہے وہاںزیادہ تر لوگ روزگار کے سلسلے میںبیرون ملک ہوتے ہیں۔ شوہر باہر ہونے کی وجہ سے خواتین میں ذہنی مسائل بہت زیادہ ہیں۔ سسرال کے نامناسب رویوں سے تنگ آکر بعض اوقات وہ خود کشی تک کر لیتی ہیں۔ابھی حال ہی میں میرے گاو¿ں میںایساواقعہ پیش آیاہے۔میں چاہتاہوں کہ ایسی خواتین کو راہنمائی دیں کہ وہ اپنے حالات سے کیسے لڑیں اور ذہنی طور پر کیسے مضبوط ہوں۔اس کے علاوہ صفائی کا تعلق صحت سے بہت زیادہ ہے لہٰذا اس پر بات بھی ہونی چاہےے۔فیملی پلاننگ بھی ہمارے ہاں ایک مسئلہ ہے، اسے بھی ضرور شامل کریں۔ میرے پاس جتنے بھی پرانے شفا نیوز ہوتے ہیں، وہ میں گاﺅں کے لوگوں کو دیتاہوں تاکہ وہاں کے لوگوں کو بھی اس سے آگاہی ہو۔ آپ کے سرکولیشن انچارج سے بھی میری اس سلسلے میں بات ہوئی تھی کہ وہ اگر پرانے میگزین مجھے بھجو ادیاکریں تو میں وہ لوگوں کو دے دیاکروں گا۔
محمود ارشد،کوٹلی
٭
بچوں کی نظریں کمزور کیوں
میں اور میری فیملی بہت شوق سے شفا نیوزپڑھتے ہےں۔ شوگر اور دل کے مسائل ہمارے ہاں بہت زیادہ ہیں، اس لئے ان کے متعلق جان کر اچھا لگتا ہے۔اس کے علاوہ خوراک اور ورزش وغیرہ کے بارے میں مضامین بھی شوق سے پڑھتا ہوں۔ نظر کا مسئلہ بچوں میں کم عمری میں ہی زیادہ پایاجانے لگا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟کیا یہ خوراک کی کمی کی وجہ سے ہے؟ بچے موبائل فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔کیا اس وجہ سے ان کی نظر کمزور ہوتی ہے؟ اس موضوع پر ضرورکچھ معلومات فراہم کریں۔
محمد حنیف‘اسلام آباد
٭اپریل میں انگلش سائیڈ پر ماہر امراضِ چشم کا انٹریو شامل کیا جائے گا۔اس میںآپ کے سوالات بھی شامل کےے جائیں گے۔اگست 2012ءمیں نظر کی کمزوری پر تفصیلاً کور سٹوری بھی شائع ہوچکی ہے۔ آپ سرکولیشن سے رابطہ کر کے یہ رسالہ منگواسکتی ہیں۔
’ست رنگ‘ بھی اچھا لگا
شفا نیوز سے میری معلومات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔آپ کا ’ست رنگ ‘رسالہ بھی بہت اچھالگاہے۔میں سب سے پہلے ’آپ کے صفحات‘ پڑھتا ہوں۔میں کافی عرصے سے نفسیاتی مریض ہوں اور نیند کی گولیاں کھا رہا ہوں۔ اب مجھے کمر درد کی شکایت بھی رہنے لگی ہے۔ مجھ سے بوجھ نہیں اٹھایا جاتا۔ اس پر بھی ضرور لکھیں۔ اس کے علاوہ مسواک کے فوائد پر بھی ضرور بات کریں۔اللہ آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی دے اور آپ یوں ہی لوگوںکی خدمت کرتے رہیں۔ آمین
محمد اشفاق،فیصل آباد
گھرمیں ڈاکٹرکہی جاتی ہوں
میں شفا نیوز پہلے سے لے کر آخری صفحے تک بہت ہی شوق سے پڑھتی ہوں ۔مجھے اس سے بہت ہی مفید معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ اگر گھر میں صحت کے حوالے سے کسی
کومسئلہ ہو تو مجھ سے رابطہ کرتا ہے۔ اب تو گھر والوں نے مجھے ڈاکٹر کہنا شروع کردیا ہے۔
شمائلہ عاقب‘سرگودھا
بچے ،نمونیا اور پیٹ کی تکالیف
شفانیوز کے موضوعات اور مضامین اچھے ہوتے ہیں۔ذیابیطس اور جلد کی بیماریاں بڑوں میں عام ہیں،ان پر ضرور لکھیں۔بچے سردیوں میں نمونیا اور پیٹ کی تکالیف کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ لوگوں کوان موضوعات پر معلومات فراہم کریں۔ مجموعی طور پر رسالہ اچھاہے۔
ڈاکٹر عقیل الرحمن،دینہ
کنسلٹنٹ لسٹ دیا کریں
میں شفا نیوز باقاعدگی سے پڑھتا ہوں۔مختلف امراض پر آرٹیکلز، صفحہ اول اور اداریہ مجھے بہت پسند ہیں۔آپ پہلے ’نفسیاتی گرہیں‘دیا کرتے تھے جس سے ہمیں بہت سے ذہنی مسائل پر راہنمائی ملتی رہتی تھی۔نفسیاتی مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان پرہر ماہ ضرور کچھ آنا چاہےے۔ میگزین میںپہلے کنسلٹنٹ لسٹ بھی درج ہوتی تھی اسے بھی جاری رکھیں کیونکہ اس سے ہمیں کافی مدد ملتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس لسٹ میں ڈاکٹر وں سے وقت لینے کے نمبر بھی درج ہونے چاہئیں ۔میرے خیال میںانگلش اور اردو والے آرٹیکلز ایک جیسے ہونے چاہئیں تاکہ ہر کوئی پڑھ سکے۔
معمار شاہ،چکوال
٭کچھ انتظامی وجوہات کی بنیاد پر ڈاکٹروں کی فہرست شائع نہیں کی جا رہی۔ نفسیات پر اب انگریزی حصے میں کالم شائع ہوتا ہے۔
گاﺅں والوں کےلئے بھی لکھیں
آپ کارسالے دیہات کے لوگوں کے لےے بہت مفید اور معلوماتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں درج معلومات ہر فرد کے لئے جانناضروری ہیں۔مجھے ٹوٹکے بہت پسند ہیں۔ عام بیماریوںمثلاً ذیابیطس کے متعلق گاو¿ں کے لوگوں کو زیادہ آگاہی نہیں ہوتی۔ اس لےے ان کے بارے میں ضرور لکھتے رہاکریں۔
عبدالحمید خان، فتح جھنگ
ہر ماہ ایک پھل یا سبزی
اس جریدے میںامراض اور سرجری وغیرہ کے بارے میں کافی تفصیل سے لکھاجاتا ہے۔شفا نیوز میںپھلوں اور سبزیوں پر بھی معلومات آتی رہتی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ ہرماہ کسی ایک پھل یا سبزی کی افادیت لکھی جائے۔اس کے علاوہ رات کے اندھا پن(night blindness)پر ضرور معلومات شامل کریں۔ ہماری فیملی میں یہ مسئلہ بہت عام ہے اور اس بارے میں کبھی شفانیوز میں تفصیل سے نہیں آیا۔
ایم اے غزالی،اسلام آباد
٭اپریل میں انگلش سائیڈ پر ماہر امراضِ چشم کا انٹریو شامل کیا جائے گا۔اس میںآپ کے سوالات بھی شامل کےے جائیں گے۔
شوگر،بلڈ پریشر اور ڈپریشن
آج کل شوگر،بلڈ پریشر اور ڈپریشن جیسی بیماریاں بہت عام ہیں لہٰذاان کے متعلق ضرور لکھیں۔لوگوں کو وقت پر سونے جاگنے اور کھانے پینے وغیرہ کی ترغیب بھی دیں کیونکہ میرے نزدیک یہ ہماری صحت کی خرابی کی بنیادی وجوہات میں سے ہیں۔
٭ان عنوانات پر ہم میگزین میں وقتاً فوقتاً معلومات شامل کرتے رہتے ہیں۔بلڈ پریشر پر جولائی میں کور سٹوری آئے گی اور ذیابیطس کے حوالے سے جون میں معلومات شامل کی جائیں گی۔
ارشد نعیم، جہلم
’ست رنگ‘ کی تراکیب
شفا نیوز میگزین کے کلرز اور پرنٹنگ اچھی ہے۔ انہیں دیکھ کر پڑھنے کو دل چا ہتا ہے۔میری امی کو شوگر ہے ۔شفا نیوز کی بدولت ہمیں اس حوالے سے بہت راہنمائی مل جاتی ہے۔ آپ کا کوکنگ میگزین©’ست رنگ‘ بھی ہم سب کو بہت پسند آےا۔میں نے اس میں درج کھانے بنائے جنہیں سب نے بہت پسند کیا۔اس میں دی کی گئی تراکیب بہت واضح ہوتی ہیں ،اس لےے بنانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی ۔
صائمہ،اسلام آباد
کینسر، ہیپاٹائٹس اور پانی
ہمارے ضلع میںکینسر اور ہیپاٹائٹس بہت زیادہ پھیل رہے ہیں۔یہاںپینے کے پانی کا مسئلہ بھی بہت عام ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان کے بارے میں لوگوں کوآگاہ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ مجموعی طور پرآپ کا میگزین بہت معلوماتی ہے جس میں ہر چیز وضاحت سے دی جاتی ہے ۔
محمد اسلم شاہین‘میانوالی

Vinkmag ad

Read Previous

ٹی بی سے بچیں اور بچائیں

Read Next

پیشاب کے مسائل اور گردے کی پتھری

Leave a Reply

Most Popular