آلو کے کپ

141

اشیائ
آلو(برابر سائز کے دویا چارعدد) 1/2کلوگرام
چیز(کدوکش ) 1/2پ
انڈا 1 عدد
ہری پیاز ( سفید حصہ باریک کٹی ہوئی) 3کھانے والے چمچ
نمک ا ورکالی مرچ (پاﺅڈر) 1/2 چائے والا چمچ
ہرادھنیا باریک کٹا ہوا
لال مرچ (پاﺅڈر) چٹکی بھر

ترکیب
1۔اوون کو 400Fپر گرم کرکے آلو بیک(bake) کرلیں۔ انہیںگرم راکھ میں دبا کر بھون لیں یا پھرسٹیم (steam)کرکے گلا لیں۔
2۔آلوﺅں کو آدھا آدھا کاٹ لیں۔چمچ کی مددسے ان کا درمیان والا حصہ نکال کر”پیالے“ سے بنالیں۔
3۔گرم گرم گودے کوبھرتا (mash)بنا کر اس میں نمک‘ سیاہ مرچ‘ ہری پیازاور انڈا ملا دیں۔ اس کے ساتھ ہی پنیر بھی ملا دیں۔
4۔یہ آمیزہ آلوﺅں کے ’پیالوں‘ میں بھر کر اوپر ہرادھنیا اورلال مرچ پاﺅڈر چھڑک دیں۔
5۔اسے اوون میں350Fپر 10سے 15منٹ کے لئے بیک کریں تاکہ آلوﺅں کا گودا خوب گرم ہوجائے اور”پیالے“ بھی کرارے خستہ ہوجائیں۔

غذائیت پہچانئے:
یہ ایک صحت بخش ڈِش ہے جس میں پروٹین،چکنائےاں ، فولک ایسڈ ، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہیں۔پروٹین ، فولک ایسڈ اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے اور دل کی صحت کے لےے مفید ہیں۔اس ڈش میں چکنائےاں کم مقدار میں موجود ہیں‘ اس لےے بچوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض بھی اسے کھاسکتے ہیں۔کولیسٹرول کی زیادتی کے شکار افراد اس میں ایک پوراانڈا ڈالنے کی بجائے دو انڈوں کی سفیدیاں شامل کر کے بنائیں۔فی کس ایک آلو میں165کیلوریز ہوں گے۔
(موتی خان، ڈائی ٹیشن،آغا خان ہسپتال،کراچی)