Vinkmag ad

آپ کے صفحات

اورپھر پڑھے بغیر نہ رہ سکا
آج کی تیز رفتا ر زندگی مےں ہم میگزین اور کتابوںسے دور ہوتے جارہے ہیں ۔میں خود بھی اتنا مصروف ہوتا ہوں کہ انہیں پڑھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ ایک روزمیں نے اپنے ایک دوست کے پاس شفا نیوز دیکھا۔ اس پر سرسری سی نظر ڈالی تو اس کے موضوعات بہت پسند آئے اورپھر اسے پڑھے بغیر نہ رہ سکا۔ ا س میں صحت کے حوالے سے بہت مفید معلومات دی جاتی ہیں۔دسمبر کے شمارے میں موٹاپے کے حوالے سے چھپنے والا مضمون بہت پسند آیا ۔شفانیوز کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوا کہ پاکستان میں بھی صحت عامہ کے بارے میں آگاہی پھیلانے پر کام کرنے والے لوگ موجود ہیں۔
رمضان ، روہڑی (سندھ)

مفصل معلومات‘ سادہ انداز
آپ کے میگزین میں شائع ہونے والی معلومات اتنی مفصل اور سادہ انداز میں دی جاتی ہیں کہ کسی سے مزید کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی ۔ مجھے بچوں اور باغبانی کے حوالے سے مضامین اور” ذائقہ اور صحت“ کے عنوان سے کالم بہت پسند ہیں۔
ثمن سہیل ‘اسلام آباد

دوبارہ ممبر شپ لینے پر مجبور
میں شفا نیوز کا پچھلے دس سال سے مستقل قاری ہوں۔یہ میگزین صحت اور طب کے حوالے سے دیگر ماہناموں کے مقابلے میں ممتاز مقام رکھتا ہے۔میری سالانہ ممبرشب گزشتہ ماہ ختم ہورہی تھی اور میں سوچ رہا تھا کہ اس کی تجدید نہ کرواﺅں لیکن اس شمارے میں شائع شدہ معلومات ایسی عمدہ تھیں کہ میں نے خود کو اس کی ممبر شپ دوبارہ لینے پر مجبور پایا ۔ گزشتہ شمارے میں کسی قاری یا قاریہ نے تجویز دی تھی کہ اس کا سرورق دونوں طرف ہونا چاہئے ۔میں بھی اس تجویز سے اتفاق کرتا ہوں ۔
محمد ظفر اقبال ‘راولپنڈی

گردوں اور ڈائلسز پر لکھیں
میں شفا نیوز بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس لئے کہ اس سے ہیلتھ کے بارے میں ہماری معلومات بڑھتی ہیں۔ میری والدہ کڈنی کے مسئلے سے دوچار ہیںاور ان کا ایک ہفتے میں تقریباً تین مرتبہ ڈائیلسز ہوتا ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ کڈنی اور اس کے ڈائیلسز کے بارے میں ضرور کچھ شائع کریں تاکہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہی ہو ۔
تانیہ اقبال ،اسلام آباد

ٹوٹکے اور سکن کئیر پسند ہیں
میں شفا نیوز شوق سے پڑھتی ہوں ۔ میری بیٹی سٹوڈنٹ ہے اور طویل نصاب کی وجہ سے اسے کورس سے ہٹ کر کچھ پڑھنے کا بہت ہی کم وقت ملتا ہے۔ اس کے باوجود جب بھی اسے تھوڑی سی فراغت ملتی ہے‘ وہ ٹوٹکوں اور سکن کئیر کے بارے میں ضرو ر پڑھتی ہوں ۔اپریل کے شمارے میںجسمانی کھیلیں خواتین بھی کھیلیںکے نام میں شائع ہونے والی کورسٹوری بہت معلوماتی تھی۔
مسزمختار، کراچی

ہر ماہ معیاری معلومات ملتی ہیں
میں ویسے توپورا میگزین پڑھتا ہوں لیکن ذیابیطس اور دل کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ان موضوعات کے بارے میں مضامین کو ترجیح دیتا ہوں۔ شفا نیوز میں ہر ماہ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ معیاری اور مفید معلومات مل جاتی ہیں۔
نجم الحق ‘ راولپنڈی

خاندان میںشوگر کا مرض ہے
ذیابیطس اور گردوں کے امراض ہمارے خاندان میں موجود ہیں۔میری بہن نے پچھلے ماہ گردوں کی پیوندکاری کرائی۔اس لئے میں ان امراض کے بارے میں بہت شوق سے پڑھتاہوں ۔نیز یہ بھی چاہتا ہوں کہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ مواد شائع کیا جائے۔
یحییٰ درانی ‘خوشاب

فالج پر ہر ماہ کچھ نہ کچھ دیں
شفا نیوز بہت اچھا میگزین ہے ۔میں اردو اور انگلش میں شائع ہونے والے تمام مضامین پڑھتا ہوں۔ویسے تو تمام آرٹیکل مفیدہوتے ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ آپ ہر ماہ فالج کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرورشائع کر دیا کریں۔
نعیم اللہ ،کوئٹہ
٭شفا نیوز کو پسند کرنے کا شکریہ۔بحالی صحت کے نام سے سلسلہ مضامین میں فالج کے مریضوں کے مسائل اور ان سے متعلق ورزشوں اور احتیاطوں کااکثر ذکر کیا جاتا ہے۔

پیپرکوالٹی بھی بہتر کریں
آپ کے میگزین میں شائع ہونے والے تمام موضوعات دلچسپ اور معلوماتی ہوتے ہیں ۔آپ سے گزارش بھی ہے کہ میگزین کی پیپر کوالٹی بھی بہتر کریں ۔ اس سے میگزین کی قدر اور مانگ بڑھے گی۔
طاہرہ سلیم لاہور

جلدی مراض پر کور سٹوری دیں
مجھے شفا نیوز بے حد پسند ہے اور میں اسے بہت شوق سے پڑھتا ہوں ۔ پچھلے دو ماہ سے مجھے جسم پر عجیب قسم کی خارش ہے جس سے میری جلد پر دھپڑ پڑ گئے ہیں ۔آپ نے جنوری کے شمارے میں اس بارے میں تھوڑی سی تفصیل دی تھی لیکن آپ سے گزارش ہے کہ اگلے ماہ جلدی امراض پر کور سٹوری دیں۔
نواز احمد ، جھنگ

اس مرض سے خوف آتا ہے
آپ کا میگزین بہت اچھا ہے۔میں اور اہل خانہ اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔پچھلے دنوں ایک رشتہ دار کو چھاتی کے سرطان میں مبتلا پایا یہ سن کر دل کاپن گیا۔میرا مشورہ ہے کہ آپ اس پر بھی معلومات فراہم کریں کہ اس سے بچا کیسے جاسکتا ہے۔
زینب بی بی اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

بولنے میں دشواری

Read Next

متعدی امراض اورویکسین ‘ خوردبینی دور میں

Most Popular