یوگا کی آسان ٹِپس
جوان اورخوبصورت نظر آئیے
روزانہ 48 منٹ کے لئے ہاتھوں کو سیدھا رکھتے ہوئے انگوٹھے اورچھوٹی انگلی کوجوڑ کررکھیں۔ ایسا مسلسل کرنا مشکل ہوتا ہے لہٰذا دن کے مختلف اوقات میں 10,10منٹ کے لئے ایسا کیا جا سکتا ہے۔
غصے سے فوری نجات
جن لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہو‘ انہیں چاہیے کہ اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو اس طرح مضبوطی سے بھینچیں کہ ہر ہاتھ کا انگوٹھا اس کی انگلیوں سے ملا رہے اور پھراسے چھوڑ دیں۔ یہ عمل 5 سے10 مرتبہ کریں۔ اس سے ڈپریشن اورذہنی دباؤ بھی کم ہوگا۔
آدھے سر کا درد
پرسکون حالت میں اپنی ہتھیلیاں سامنے رکھ کر بیٹھ جائیں۔ اپنی انگوٹھی والی انگلیوں کو اس طرح بند کریں کہ یہ ہتھیلی کو چھونے لگیں۔ اس دوران باقی انگلیوں کو کھلا ہی رہنے دیں۔ اپنے ہاتھ کے انگوٹھے پہلی دو انگلیوں پریوں رکھیں کہ انہیں کھلا رہنے کے لئے سہارا مل جائے۔ 6 منٹ اس پوزمیں رہیں اور تین دن تک اسے کریں۔ اس سرگرمی کو سردرد کے دوران یا بعد میں بھی کیا جا سکتا ہے۔
شوگر لیول کم کرنے کا حیران کن طریقہ
٭ ہتھیلی پرچھوٹی انگلی کی سیدھ میں نیچے موجود جگہ کو اپنے دوسرے ہاتھ کی انگلی سے دبائیں۔ اس عمل کو دوسرے ہاتھ پر بھی کریں۔
٭ ہتھیلی کے وسط کو دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی مدد سے دبائیں۔ یہی عمل دوسرے ہاتھ پربھی کریں۔
٭اپنے پاؤں کے سائیڈ پرچھوٹی انگلی کے نیچے والی جگہ کو شہادت کی انگلی سے دبائیں۔ یہ عمل دوسرے پاؤں پر بھی کریں۔
٭اپنے پاؤں کے عین وسط کو ہاتھ کے انگوٹھے سے دبائیں۔ باری باری دونوں پاؤں پر یہ سرگرمی دہرائیں۔
yoga tips for headache, yoga for anger issues, yoga for sugar level,yoga for beauty