تھائی رائیڈ مسائل میں مفید یوگا ورزشیں

329

تھائی رائیڈ غدود کے مسائل ان دنوں خاصے عام ہیں جن کی نمایاں علامات میں نیند کا پرسکون نہ ہونا ،موڈ میں تبدیلیاں ،ہاٹ فلیشز،وزن میںاچانک کمی یا زیادتی،سستی،تھکاوٹ اور ایام میں بے قاعدگی شامل ہیں۔ باقاعدہ علاج سے یہ مسائل بڑی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسے یوگا پوز بھی ہیںجو اس کی علامات سے نجات دلانے میںمدد دیتے ہیں۔ ان میں سے دو مندرجہ ذیل ہیں:

ہل چلانے والا پوز
ہل چلانے والا پوز (plow pose) تھائی رائیڈ مسائل سے نجات دلانے کے علاوہ پیٹ کی اضافی چربی پگھلانے میں بھی مددگار ۔یعنی وزن کم کرنے کے شوقین افرادبھی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔یہ نہ صرف ہارمونز کو متوازن رکھتا بلکہ کمر درد اورسر درد سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے ۔مزیدبرآں یہ کندھے کے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔
۔ہاتھوں کو جسم کے ساتھ ملاتے ہوئے قالین یا میٹ پر لیٹ جائیں۔1


2۔90درجے کے زاویے پر اپنی ٹانگوں کو آہستہ سے اوپر ٹھالیں۔ اگر اٹھی ہوئی ٹانگوں کا توازن بر قرار رکھنے میں مشکل پیش آتی ہے تو آپ سٹول یا کرسی کا سہارا لے سکتے ہیں۔


3۔اپنی کمر کے نچلے حصے کو دونوں ہاتھوں سے سہارا دیتے ہوئے اپنی ٹانگوں کو سر کے اوپر سے اس طرح گزاریں کہ آپ کے پاو¿ں زمین کو چھولیں۔اسی حالت میں رہتے ہوئے 30تک یا اپنی برداشت کے مطابق گنتی گنیں۔ورزش کی ابتدا کرنے والے افراد جس حد تک آسانی سے اپنی ٹانگیں پیچھے لے جاسکتے ہوں ،لے جائیں ۔ اسے دن میں 10،10 کی گنتی کے ساتھ تین نشستوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

کوبرا سانپ والاپوز
کوبرا پوز(cobra pose) ‘تھائی رائیڈ مسائل کو کم کرنے کے علاوہ جلدکے ڈھیلے پن کو دور کرنے ،بازوو¿ں،کندھوں اور گردن کے پٹھوں کو مضبوط کرنے ،کمرکے نچلے حصے کی اکڑن سے نجات دلانے ‘پیٹ کے اندر موجود اعضاءکی فعالیت کو بہتر کرنے ، کولہوں کی ٹون کو بہتر کرنے اور گھٹنوں کے درد سے نجات دینے میں بہت مفید ہے ۔ یہ نظام انہضام اور خون کے بہاو¿ کو بہتر بناتا اور سانس کی بیماریوں مثلاً دمے وغیرہ میں بھی آرام دیتا ہے ۔ مزید برآں یہ پوز موڈ کو بہتر بنانے ،عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرنے اورایام میں بے قاعدگی سے نجات میں بھی مدد دیتا ہے۔
1۔قالین یا میٹ پراس طرح الٹے لیٹ جائیں کہ آپ کے ہاتھ دونوںسائیڈز پر ہوں۔


2۔ اپنے سر اورپیٹ کو آہستہ آہستہ اوپر کی طرف اٹھائیں اور گردن کو اوپر کی طرف تنیں ۔اسی حالت میں رہتے ہوئے30تک گنتی گنیں یا اتنی دیر تک رہیں جتنی دیر تک آپ برداشت کر سکیں۔(ورزش کی ابتدا کرنے والے افراد اسے دن میں 10,10 کی گنتی کے ساتھ تین نشستوں میں تقسیم کر کے بھی کر سکتے ہیں۔)روزانہ مشق کر کے اس کے دورانئے میں اضافہ کرتے چلے جائیں ۔اب سانس باہر نکالیں اور اپنی ابتدائی حالت پر لوٹ آئیں۔

ایک مفید ٹِپ
صبح نہار منہ چسکیوں میں 15کھانے کے چمچ کے برابر گرم پانی پئیں۔ایسا کرنا تھائی رائیڈ کے مسائل کم کرنے کے علاوہ وزن کم کرنے میںبھی مفید ہے۔اس پانی میں کوئی بھی چیز مثلاً لیموں،شہد یا سرکہ وغیرہ مت ڈالیں ۔

 

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

تھائی رائیڈ کے مسائل ان دنوں عام ہیں۔لہٰذا ہم نے ایسے چ