ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرا پن

٭خواتین میں ہڈیوں اور جوڑوں کے مسائل زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

٭٭خواتین میں ہڈیوں کے مسائل زیادہ ہونے کی وجہ ان میں ورزش کی عادت نہ ہونا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں خواتین کو یہ نہیں معلوم کہ ان کی غذا کیسی ہونی چاہیے۔ وہ طبی افادیت کی بجائے محض ذائقے کو اہمیت دیتی ہیں۔ بعض اوقات وہ غذائیت کی کمی کا بھی شکار ہوتی ہیں جو وٹامنز کی کمی کا سبب بنتا ہے۔ یہ جوڑوں میں درد کی بھی اہم وجہ ہے۔ اس کی دوسری وجہ کچھ بیماریاں ہیں۔ مثلاً ذیابیطس میں مبتلا عورتوں میں ہڈیوں کے درد کی شکایات زیادہ دیکھنے میں آتی ہیں ۔ سن یاسن کے بعدخواتین میں ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرے پن کے مسائل عام ہو جاتے ہیں۔اس کا سبب اس عمر میں ان ہارمونز کاختم یا بہت کم ہوجانا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے اہم ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ خواتین ہی کا مسئلہ ہے لہٰذا ان میں مردوں کی نسبت ہڈیوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔اس لئے خواتین کو چاہیے کہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں۔

Health women bones strong

Vinkmag ad

Read Previous

مسوں کی تکلیف‘ کرنے کے کام

Read Next

ہموار اورناہموارپاؤں میں فرق

Leave a Reply

Most Popular