گندم کی بھوسی‘روزانہ کتنی

1

٭ڈاکٹر صاحبہ! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ گندم کی بھوسی(wheat bran) کا یومیہ استعمال کتنا ہونا چاہئے؟
(عبدالباری،ہنگو خیبر پختونخوا)

٭٭عموماً کسی بھی فرد کے روزمرہ کی خوراک کو اس کے قد،وزن،عمر اور غذائی ضروریات کی بنا پرمتعین کیا جاتا ہے۔دن بھر کی خوراک کو اگر ’ایک پلیٹ ‘ سے تشبیہ دے دیا جائے تو آپ آدھی پلیٹ کو تازہ پھلوں اور سبزیوں کے لئے مختص کر دیں۔اس کے بعدایک چوتھائی حصے کوپروٹینز سے بھردیں جن میں گوشت،سی فوڈ،لوبیا، گری میوہ جات،انڈے اور مرغی وغیرہ شامل ہیں۔باقی ماندہ ایک چوتھائی حصہ اجناس کے لئے رکھ دیں۔ اس میں سالم غلہ (whole grain) یا فائبرکی حامل غذائیں مثلاًچاول،پاستہ، گندم کی بھوسی والی روٹی اوربریڈ وغیرہ شامل ہیں۔ دن میں گندم کی بھوسی کی 4سے8سرونگ تجویز کی جاتی ہیں ۔ سرونگ سے مراد ایک وقت میں لی جانے والی خوراک کی مقدار ہے جو ٹھوس غذا کی صورت میں تقریباًایک چپاتی کے برابراورمائع یا نیم مائع جات کی شکل میں ایک چھوٹے پیالے جتنی ہوتی ہے ۔ اس کے ساتھ ماہرین غذائیات کی طرف سے یہ ہدایت بھی کی جاتی ہے کہ اسے مختلف شکلوں مثلاً بریڈ،رس اور روٹی وغیرہ میں کھائیں۔مزیدبرآں اپنی روزمرہ کی خوراک میں ایک چوتھائی حصہ دودھ اور اس سے بنی اشیاء کا بھی رکھیں۔

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of