Vinkmag ad

گلا خراب ہوتو آپ کیا کرتے ہیں

”آپ کیا کہتے ہیں؟ “ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے۔ اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ”گلا خراب ہو تو آپ کیا کرتے ہیں؟“ کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”کان میں درد‘ کیا کیا جائے“ کے حوالے سے اپنی آراء شفا نیوز کو بھیج سکتے ہیں۔

لاہور سے عالےہ بانو کا کہنا ہے:
”اگر مےرا گلا خراب ہو جائے تو میں نیم گرم پانی سے غرارے کرتی ہوں۔اس کے علاوہ جوشاندہ بھی پیتی ہوں۔اگر وہ زےادہ خراب ہو توڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں۔“

کراچی سے سید نقوی کہتے ہیں:
”اگر گلا خراب ہو جائے تو میں پھٹکری ملے پانی سے غرارے کرتا ہوں‘ اللہ کے فضل سے میرا گلا چند منٹوں میں ٹھےک ہو جاتا ہے۔اس کا طرےقہ ےہ ہے کہ اےک شےشے والی جیم کی بوتل مےں اےک چھٹانک پھٹکری ڈال کراسے پانی سے بھر دےں اور آدھے گھنٹے تک استعمال نہ کرےں۔ جب گلا خراب ہو تواےک گلاس مےں دو تہائی تازہ پانی لےں اور اس میں دو بڑے چمچ پھٹکری والا پانی ملا کر غرارے کرےں۔غرارے کرنے کے بعد آدھے گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں پیئں۔روزانہ ےا ہفتے میں اےک دو بار ایسا کرتے رہنے سے گلا خراب نہیں ہوتا۔“

راولپنڈی سےعالیہ ریاض اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں:
”جیسے ہی گلا خراب ہو ‘ بار بار گرم پانی کے غرارے کرےں ےا گرم پانی مےںنمک ےا ڈسپرےن کی دو گولیاں ڈال کر غرارے کرےں۔گلا زےادہ خراب ہو تواملتاس کی پھلی (پنساری سے مل جاتی ہے) کا ایک انچ ٹکڑا تین گلاس پانی میں پکائیں ۔ اسے چھان کر غرارے کرنے سے آرام آجاتا ہے ۔ ایک کپ گرم پانی میں اےک کھانے کاچمچ شہد ملاکر پےنے یا غرارے کرنے سے بھی گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔“

زوہیب فیصل آباد سے کہتے ہیں
”جب مےرا گلا خراب ہوتاہے تو میں چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کرتا ہوں‘ ٹھنڈا پانی پےنا چھوڑ دےتا ہوں اور جوشاندہ استعمال کرتا ہوں۔ گلا زیادہ خراب ہو جائے تو میں نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرتا ہوں۔ تےن دن تک مےں اےسے ہی پرہیز کرتا ہوںاورپھر بھی آرام نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرتا ہوں۔“

بنوںسے تعلق رکھنے والی رابعہ چاند کا کہنا ہے:
”گلا خراب ہو تو میں نمکین پانی سے غرارے کر تی ہوں‘اس کی بھاپ لیتی ہوں اور رات کے وقت جوشاندہ پی کر سو جاتی ہوں۔ اس طرح کرنے سے میرا گلا اکثرٹھےک ہو جاتا ہے۔ اگر گلے کی خرابی کی وجہ سے بخار ہو جائے توپھر ڈاکٹر کو دکھاتی ہوں۔“

گلگتسے شاہ فیصل کا کہنا ہے:
”گلے کی خرابی کی صورت مےں مےرا آزمودہ ٹوٹکہ’ چکن کارن سوپ‘ مےں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کرپینا ہے۔ اگر ےہ دستےاب نہ ہو تو بغےر مصالحہ لگائے مکئی کی بھنی ہوئی چھلی بھی بہت مفےد ہے۔ےہ دونوں درےافتےں مےری اپنی ہیںاور انہوں نے مجھے کبھی ماےوس نہےں کےا۔“
غرارے کریں ‘سکون پائیں
گلا خراب ہو تو نےم گرم سے تھوڑا سا زےادہ گرم پانی (جوآپ برداشت کرسکیں ) مےں نمک ڈال کر غرارے کرناسب سے بہتر ہے۔ صبح اٹھتے وقت اور رات کو سونے سے پہلے غرارے کرنے چائیں۔ گلا زےادہ خراب ہو تو دن مےں بھی غرارے کےے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سبز قہوہ‘ جوشاندہ اور سوپ کا استعمال بھی مفےد ہے۔ گلے کی خرابی کے دوران ٹھنڈی،تلی ہوئی اورچکنائی والی تمام چےزوں سے پرہےز کرنا چائیے۔

(ڈاکٹر ظفر اقبال،ماہرامراض کان‘ ناک اور گلا،شفاانٹرنےشنل ہسپتال ‘اسلام آباد)

رائے دیں ….انعام لیں
صحت سے متعلق آگہی کے فروغ اور اس سلسلے میں سوچ و بچار کے بعد رائے دےنے کی عادت کوپروان چڑھانے کےلئے شفانیوز نے فےصلہ کیا ہے کہ ہر ماہ بہترےن رائے دےنے والے فرد کوچھ ماہ کےلئے شفانےوز اعزازی طور پر جاری کیا جائے ۔اگر فرد پہلے سے سالانہ خرےدار ہو تو پھررسالہ ان کے نامزد کردہ شخص کو جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ”بہترےن رائے “کا فےصلہ متعلقہ موضوع پر کسی ماہر کی رائے کی روشنی میں کیا جائے گا۔آپ کی ا ٓراءہر ماہ کی 15تارےخ تک شفانیوز پہنچ جانی چاہئےں۔اس ماہ فیصل آباد سے زوہیبکی رائے کوبہترےن قرار دےا گےا۔ ان کے نام شفانےوزچھ ماہ کےلئے جاری کیا جارہا ہے ۔(ادارہ)

Vinkmag ad

Read Previous

آنکھوں سے دنیا رنگیں

Read Next

حماقتیں

Most Popular