پینے کا پانی محفوظ بنائیں

پینے کا پانی محفوظ بنائیں

٭پانی کوایک منٹ تک تیزآگ پرابالیں اورپھر 20 سے 30 منٹ تک دھیمی آنچ پرابلنے دیں۔ پھراسے ٹھنڈا کرکے استعمال کریں۔

٭پانی میں ریت اورمٹی کی صورت میں اسے قابل استعمال بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ابالنے سے قبل اس میں تھوڑی سی پھٹکری پیس کرڈال دیں۔ یہ مٹی اورریت کے ذرات کو اپنے ساتھ  لے کربرتن کی تہہ میں بیٹھ جائے گی۔ اب سطح پرموجود صاف پانی کسی دوسرے برتن میں نتھارکرابال لیں۔

٭کلورین کا استعمال بالائے زمین پانی کی آلودگیوں کو پاک کرنے کا بہتر، سستا اورآسان طریقہ ہے۔ کلورین ملے پانی کا ویسے توکوئی نقصان نہیں البتہ معدے میں تیزابیت اورانتڑیوں کے ورم کے مریضوں کے لئے یہ ناموافق ہوسکتا ہے۔ اس پانی کا ذائقہ ذرا کڑوا ہوتا ہے جو بعض لوگوں کوپسند نہیں آتا، تاہم یہ صحت کے لئے زیادہ محفوظ ہے۔

٭پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹرریسورسزنے پینے کے پانی کوسنکھیا سے پاک کرنے کے لئے ایک فلٹرتیارکیا ہے۔ یہ بظاہر پلاسٹک کی بوتل کی طرح ہے جس میں فلٹرلگایا گیا ہے۔ اوپری حصے میں آلودہ پانی اورایک خاص ساشے ڈالا جاتا ہے جس کے باعث پانی صاف ہوکر قطرہ قطرہ نچلے حصے میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ اس کے فلٹرکوگھرپردھوکردوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پانی کی حفاظت

٭پینے کے پانی کومحفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ فوڈ گریڈ پلاسٹک کی ٹینکی یا برتن استعمال کریں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پلاسٹک شدید درجہ حرارت میں بھی پانی میں کسی قسم کا کیمیائی ردعمل پیدا نہیں ہونے دیتا لہٰذا پانی اپنی اصلی حالت میں برقراراورصحت بخش رہتا ہے۔

برتنوں کی صفائی

٭ٹینکیوں اورپانی کے برتنوں کی صفائی کے لئے ان میں کلورین ملا پانی ڈال کربرش کی مدد سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ جب کلورین پانی کے ساتھ ملتی ہے توتیزاب بنا تی ہے جس کے صحت پرمضراثرات ہوسکتے ہیں۔ اس لئے ایسے برتنوں کو استعمال کرنے سے پہلے لازماً دو یا تین بارصاف اورابلے ہوئے پانی سے کھنگال لیں۔

٭روزانہ استعمال ہونے والے برتنوں مثلاً بوتلوں اورکولروں وغیرہ کی ٹوٹیوں کوابلے پانی سے دھوئیں۔ ان سے کلورین ملا پانی بھی گزاریں اورپھراچھی طرح سے دھولیں۔ پانی بھرنے سے پہلے اپنے ہاتھ اورپانی والے نلکے کوضروردھوئیں۔

ways to purify drinking water, chlorination filter, boiling water

Read Previous

ٹائیفائیڈ سے بچاؤ

Read Next

نیند میں چلنا

Leave a Reply

Most Popular